قومی

Maharashtra NCP Crisis: اجیت پوار کو لگا بڑا جھٹکا، حلف برداری تقریب میں شامل ہونے والے 2 اراکین اسمبلی نے لیا یوٹرن، کیا یہ بڑا دعویٰ

NCP Political Crisis in Maharashtra: مہاراشٹر میں ہوئے بڑے سیاسی الٹ پھیر کے بعد یوٹرن لینے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔ اجیت پوار کے ساتھ بغاوت کرنے والے دو اراکین اسمبلی نے گھر واپسی کرلی ہے۔ اجیت پوار کے حامی رکن اسمبلی دلیپ موہت پاٹل نے پیر کے روز دعویٰ کیا کہ اجیت پوار نے بغیر بتائے کل اراکین اسمبلی کے دستخط لئے تھے۔ ہم ان کے اس قدم سے متفق نہیں ہیں۔

دلیپ موہتے پاٹل اتوار کے روز (2 جولائی) کو حلف برداری تقریب میں موجود تھے۔ ان کے علاوہ این سی پی رکن اسمبلی مکرند پاٹل بھی بغاوت کے اگلے دن این سی پی سربراہ شرد پوار کے ساتھ نظرآئے۔ مکرند پاٹل اتوار کے روز حلف برداری تقریب میں شامل ہوئے تھے اور پیر کے روز شرد پوار کی کار میں بیٹھے ہوئے نظرآئے۔

این سی پی نے باغی اراکین اسمبلی پر کی کارروائی

اسی درمیان این سی پی نے حلف لینے والے اراکین اسمبلی پر کارروائی کرتے ہوئے انہیں برخاست کردیا ہے۔ مہاراشٹر این سی پی کے صدر جینت پاٹل نے کہا کہ کسی کو بھی پارٹی کے انتخابی نشان کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ ایسا کیا تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔ این سی پی سربراہ شرد پوار بھی پوری ریاست کا دورہ کرنے والے ہیں۔

شرد پوار نے بنایا یہ بڑا پلان

شرد پوارکے دورے کی شروعات شیونیری سے ہوگی۔ پہلا جلسہ دلیپ والسے پاٹل کے متدار سنگھ میں ہوگا۔ شرد پوار کا دوسرا جلسہ دھننجے منڈے کے پرلی اسمبلی حلقہ میں ہوگا۔ دلیپ والسے پاٹل اور دھننجے منڈے نے اتوار کے روز بطوروزیرحلف لیا تھا۔ شرد پوار نے کہا کہ اجیت پوار کے خیمے سے کئی لوگوں نے مجھے فون کیا اورکہا کہ ان کا نظریہ این سی پی سے الگ نہیں ہے اور وہ آئندہ کچھ دنوں میں آخری فیصلہ لیں گے۔ میرے پاس پہلے اراکین اسمبلی کے جانے کے 3-2 تجربے ہیں، آگے نتائج اچھے ہوں گے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

2 hours ago