قومی

Ajit Pawar’s Death in Plane Crash: پلین کریش میں مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار کی موت، بارامتی میں لینڈنگ کے دوران ہوا حادثہ

بارامتی: مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اور این سی پی کے سربراہ اجیت پوار کی بدھ کے روز ایک طیارہ حادثے میں موت ہو گئی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے تصدیق کی ہے کہ طیارے میں سوار اجیت پوار سمیت تمام چھ افراد کی موت ہو گئی ہے۔

نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار بدھ کو ضلع پریشدوں اور پنچایت سمیتیوں کے جاری انتخابات کے درمیان ایک عوامی جلسے میں شرکت کے لیے ممبئی سے بارامتی جا رہے تھے۔ ان کا طیارہ بارامتی کے قریب لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا۔ یہ حادثہ صبح تقریباً 9 بجے پیش آیا۔

اطلاعات کے مطابق لینڈنگ کے وقت طیارہ کنٹرول سے باہر ہو گیا اور کریش ہو گیا۔ حادثے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی۔ اجیت پوار کے ساتھ طیارے میں دو کریو ممبران سمیت مجموعی طور پر چھ افراد سوار تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس حادثے میں طیارے میں موجود کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچ سکا۔

جائے حادثہ سے سامنے آنے والی تصاویر میں آگ اور دھواں، طیارے کا ملبہ اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں لے جاتی ایمبولینسیں نظر آئیں۔ حادثے کے مقام پر موجود لوگ ہر ممکن طریقے سے امداد فراہم کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ پونے کے پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) کے مطابق تین لاشوں کو بارامتی میڈیکل کالج منتقل کیا گیا ہے۔ فی الحال ڈی جی سی اے کے افسران کی ایک ٹیم طیارہ حادثے کی جگہ پر پہنچ چکی ہے۔ ایمرجنسی سروسز اور سینئر سکیورٹی افسران بھی موقع پر موجود ہیں۔

این سی پی کے ورکنگ صدر پرفل پٹیل، این سی پی-ایس پی کی رکن پارلیمنٹ سپریا سولے اور مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کا خاندان (اہلیہ سنیترہ پوار اور بیٹے پارتھ پوار) دہلی میں موجود تھے۔ اطلاعات کے مطابق پرفل پٹیل اور اجیت پوار کا خاندان دہلی سے بارامتی کے لیے روانہ ہو چکا ہے۔

66 سالہ اجیت پوار مہاراشٹر کے سینئر سیاستدان اور این سی پی کے بانی شرد پوار کے بھتیجے تھے۔ انہوں نے دیویندر فڈنویس (وزیر اعلیٰ) اور ایکناتھ شندے (نائب وزیر اعلیٰ) کی قیادت والی مہایوتی حکومت میں مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے قومی صدر بھی تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

2 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

3 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

4 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

4 hours ago