تھانے: مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے اتوار کے روز ان لوگوں کا مذاق اڑایا جو مسلسل ان کی حکومت کے گرنے کی پیشین گوئی کرتے رہتے ہیں اور حیرانی کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کس نجومی کی صلاح لیتے ہیں۔ بتا دیں کہ شندے کا یہ بیان نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے لیڈر اجیت پوار کے آٹھ دیگر ایم ایل ایز کے ساتھ حکومت میں شامل ہونے کے بعد آیا ہے۔ پوار نے شیوسینا- بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی اتحاد کی حکومت میں نائب وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔
چیف منسٹر شندے نے کہا، “پہلے دن سے ہی اپوزیشن پارٹیاں ریاستی حکومت کے گرنے کی پیش گوئی کر رہی ہیں۔ اب وہ بہت مایوس ہو گئے ہیں۔ میں حیران ہوں کہ کون سا نجومی انہیں ایسا مشورہ دے رہا ہے۔ شیوسینا لیڈر نے کہا کہ اجیت پوار اور ان کی ٹیم حکومت میں شامل ہوئے کیونکہ وہ ریاستی حکومت کے کام کاج سے متاثر تھے اور ان کی شمولیت سے حکومت مزید مضبوط ہوگی۔
شندے یہاں شہری ادارہ کے ایک پروگرام میں بول رہے تھے جہاں انہیں دوپہر 2 بجے پہنچنا تھا لیکن وہ شام 6 بجے پہنچ سکے۔ انہوں نے اس دن کی سیاسی پیش رفت کے حوالے سے کہا کہ میں آپریشن میں مصروف ہونے کی وجہ سے دیر سے آیا۔ اس موقع پر شندے نے شہری ادارے کے کئی کاموں کا افتتاح کیا اور آنے والے کئی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے کہا کہ شہری اداروں کو فنڈز فراہم کیے جائیں گے، جن میں میرا-بھیندر ایک ہے جو تھانے اور ممبئی کے درمیان ایک پل کی طرح ہے۔
وہیں نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے کے بعد اجیت پوار نے کہا، “پی ایم مودی کی قیادت میں ملک ترقی کر رہا ہے۔ وہ دوسرے ممالک میں بھی مقبول ہے۔ ہر کوئی ان کی حمایت کرتا ہے اور ان کی قیادت کو سراہتا ہے۔ ہم آئندہ لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات ان (بی جے پی) کے ساتھ لڑیں گے اور اسی لیے ہم نے یہ فیصلہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: شرد پوار اپنی پارٹی میں تقسیم سے نہیں ہیں پریشان، وہ نئے سرے سے کر سکتے ہیں شروعات: سنجے راوت
اجیت پوار نے مزید کہا کہ، “ہمارے پاس تمام نمبر ہیں، تمام ایم ایل اے میرے ساتھ ہیں۔ ہم یہاں ایک پارٹی کے طور پر جمع ہوئے ہیں۔ ہم نے تمام سینئرز کو بھی مطلع کر دیا ہے۔ جمہوریت میں اکثریت کو اہمیت دی جاتی ہے۔ ہماری پارٹی 24 سال پرانی ہے اور نوجوان قیادت کو آگے آنا چاہئے۔”
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…