مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے دہلی میں وزیر داخلہ امت شاہ سے کی ملاقات۔
مہاراشٹر میں جاری سیاسی ہلچل اور مہایوتی اتحاد میں دراڑ کی خبروں کے درمیاں مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے آج دہلی میں وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر اس ملاقات کی خبر اور تصویر شیئر کرتے ہوئے دیویندر فڑنویس نے لکھا ’’آج نئی دہلی میں ہمارے قائد محترم مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون امت بھائی شاہ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں حکومت مہاراشٹر کے کچھ اہم مسائل پر بات کی جن کے لیے حکومتِ ہند کی منظوری درکار ہے۔‘‘ مہاراشٹر میں بی جے پی حکومت کے دو اہم اتحادیوں این سی پی اور شیو سینا (شندے) کے درمیان دراڑ کی خبروں کے درمیان وزیر داخلہ امت شاہ سے دیویندر فڑنویس کی یہ ملاقات نہایت اہم مانی جا رہی ہے۔
این سی پی اور شندے سینا کے درمیان جاری ہے سرد جنگ
واضح رہے کہ مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی پارٹی نے دوسرے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے خلاف فنڈز کے اجرا اور تقسیم میں ناانصافی کے الزامات لگائے ہیں اور کہا ہے کہ شندے سینا کے لیڈران کے زیر انتظام محکموں کو مناسب فنڈ جاری نہیں کیا جا رہا ہے۔ وہیں این سی پی (اجیت پوار دھڑے) اور شیو سینا (شندے دھڑے) کے سرکردہ رہنما ایک دوسرے کے عوامی پروگراموں سے گریز کرتے رہتے ہیں۔ ہفتے کے آخر میں ایک دوسرے کے پروگراموں میں دونوں کیمپوں کی عدم موجودگی نے ایک سرد جنگ کے امکانات کو اور تقویت دی ہے۔ ہفتہ کو این سی پی نے ممبئی میں مہاراشٹر کے سابق وزرائے اعلیٰ کے اعزاز میں ایک اعلیٰ سطحی پروقار تقریب کی میزبانی کی۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور ان کی پارٹی کے لیڈروں نے اس تقریب میں شرکت نہیں کی۔ وہیں صرف ایک دن پہلے اجیت پوار اور ان کی پارٹی کے وزراء شندے کی قیادت والی شیوسینا کے رہنما اور وزیر سیاحت شمبھوراج دیسائی کی طرف سے منعقد مہابلیشور ٹورازم فیسٹیول سے دور رہے۔
بی جے پی اب تک اس معاملے پر ہے خاموش
وہیں رائے گڑھ کے لیے ایک سرپرست وزیر کا عہدہ بھی حساس مسئلہ بنا ہوا ہے، جس دونوں دھڑوں کی نظریں ہیں۔ دریں اثنا شیو سینا کے ایم ایل اے سنجے شرساٹ نے فنڈ کی ادائیگی میں تاخیر پر اجیت پوار پر کھل کر تنقید کی ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں کے درمیان سرد جنگ تیز ہو گئی ہے۔ تاہم اس درمیان حکمراں اتحاد کی سب سے بڑی پارٹی بی جے پی نے اس معاملے پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
بہار کے ضلع ویشالی میں راگھوپور کے قریب کشتی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔…
کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…
دہلی پولیس نے جنتر منتر کے علاقے میں بغیر اجازت داخل ہونے کے الزام میں…
تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…
وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…
رشی سونک نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی، آج نئی…