قومی

Maharashtra Muslim 5 Percent Reservation Cancelled: مہاراشٹر میں مسلمانوں کا 5 فیصد ریزرویشن ختم، فڈنویس حکومت نے کانگریس کا پرانا آرڈیننس کیا منسوخ

مہاراشٹر حکومت نے سماجی اور تعلیمی طور پر پسماندہ مسلم طبقے کو دیے گئے 5 فیصد ریزرویشن سے متعلق تمام باقی ماندہ انتظامی کارروائیوں کو باضابطہ طور پر ختم کر دیا ہے۔ ریاستی حکومت کے تازہ حکم کے مطابق اب اس زمرے کے تحت کسی بھی طرح کا فائدہ نہیں دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ یہ ریزرویشن پہلے ہی عدالتی عمل کے بعد غیر مؤثر ہو چکا تھا، تاہم اس سے متعلق چند سرکاری احکامات اور انتظامی عمل درآمد کو تکنیکی طور پر برقرار سمجھا جا رہا تھا۔ اب دیویندر فڈنویس کی قیادت والی حکومت نے انہیں بھی منسوخ کر دیا ہے۔

نئے سرٹیفکیٹ جاری نہیں ہوں گے
سرکاری حکم نامے کے مطابق اب ریاست کے کالجوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں 5 فیصد مسلم ریزرویشن کی بنیاد پر داخلہ نہیں دیا جائے گا۔ اس زمرے کے تحت نئے ذات سرٹیفکیٹ یا ویلیڈیٹی سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ پہلے جاری کیے گئے تمام سرکاری سرکولر اور احکامات کو بھی کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق 2014 کے فیصلے کی بنیاد پر زیر التوا یا جاری کوئی بھی عمل اب آگے نہیں بڑھے گا۔ اقلیتی امور کے محکمے میں بھی انتظامی سطح پر تبدیلیاں کی گئی ہیں تاکہ اس فیصلے پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔

کب اور کس حکومت نے دیا تھا ریزرویشن؟
مہاراشٹر میں مسلم برادری کو 5 فیصد ریزرویشن جولائی 2014 میں کانگریس-این سی پی اتحاد کی حکومت نے دیا تھا۔ اس وقت ریاست کے وزیر اعلیٰ پرتھوی راج چوہان تھے۔ حکومت نے سماجی انصاف محکمہ کے ذریعے ایک آرڈیننس جاری کرتے ہوئے مسلموں کو ایس ای بی سی-اے (SEBC-A) زمرے میں شامل کیا تھا۔ یہ کوٹہ تعلیمی اداروں اور سرکاری ملازمتوں دونوں میں نافذ کیا گیا تھا، جس کے بعد ریاست میں مجموعی ریزرویشن کی شرح تقریباً 73 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔ اس تجویز کو اس وقت کی کابینہ میں پیش کیا گیا تھا اور اسے مراٹھا ریزرویشن کے ساتھ جوڑا گیا تھا۔

ہائی کورٹ نے لگائی تھی روک
اس آرڈیننس کو بعد میں میں چیلنج کیا گیا تھا۔ 14 نومبر 2014 کو عدالت عالیہ نے اس پر روک لگا دی تھی۔ چونکہ یہ آرڈیننس 23 دسمبر 2014 تک قانون کی شکل اختیار نہیں کر سکا، اس لیے وہ از خود غیر مؤثر ہو گیا تھا۔ تاہم اس کی بنیاد پر جاری بعض سرکاری فیصلے اور سرکولر انتظامی سطح پر زیر بحث تھے، جنہیں اب باضابطہ طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ریاستی حکومت نے واضح کیا ہے کہ اب مسلموں کے لیے 5 فیصد ریزرویشن سے متعلق کوئی بھی انتظامی یا قانونی عمل باقی نہیں رہا اور مستقبل میں اس بنیاد پر کسی قسم کا دعویٰ قابل قبول نہیں ہوگا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Sibghatullah

Recent Posts

Mayawati : یوپی کے کنٹریکٹ ملازمین کے حق میں مایاوتی کی آواز، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے کیا خاص مطالبہ

مایاوتی نے اپنے بیان میں ان ملازمین کا بھی ذکر کیا جو مستقل ملازمت سمیت…

12 seconds ago

Rahul Gandhi at Press Conference: وزیر اعظم سے لے کر سپاہی تک کو سزا دلوائیں گے، پریس کانفرنس میں راہل گاندھی کا اعلان

راہل گاندھی نے پولیس اہلکاروں کے مبینہ تشدد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں…

1 hour ago

Prime Minister Narendra Modi: پوپ لیو چہاردہم کی سرجری کے بعد وزیر اعظم مودی نے جلد صحت یابی کی پرارتھناکی

سرجری کے دوران جانچے گئے بافتوں سے پہلے کیے گئے ٹیسٹوں کی بنیاد پر لگائے…

3 hours ago