بھارت ایکسپریس اردو۔
ابوعاصم اعظمی کی معطلی پر اکھلیش یادو نے سوال اٹھایا ہے۔
مہاراشٹرمیں سماجوادی پارٹی کے صدراوررکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کے ایک بیان کے بعد مشکلات کافی بڑھ گئی ہیں۔ پہلے توان کے خلاف معاملہ درج کرایا گیا، تووہیں دوسری طرف اسمبلی سے معطل کردیا گیا۔ ابوعاصم اعظمی پرہوئی کارروائی کے بعد سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادونے سوال کھڑے کئے ہیں۔
اکھلیش یادونے کہا کہ اگرمعطلی کی بنیاد نظریہ سے متاثرہونے لگے توآزادی اظہاراورغلامی میں کیا فرق رہ جائے گا۔ ہمارے ایم ایل اے ہوں یا رکن پارلیمنٹ، ان کی نڈرحکمت بے مثال ہے۔ اگرکچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ لٹکانے سے کوئی سچ کی زبان کوروک سکتا ہے تو یہ ان کی منفی سوچ کا بچکانہ پن ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ آج کی آزادانہ سوچ کہتی ہے، ہمیں بی جے پی نہیں چاہئے!
ابوعاصم اعظمی کی معطلی کی تجویزایکناتھ شندے کی پارٹی نے منگل کواسمبلی اسپیکرکودیا تھا۔ اس کے بعد آج یعنی بدھ کواس پربی جے پی کے کچھ اراکین اسمبلی نے بھی تجویزمنظوردی اوراسپیکرراہل نارویکرنے ان تجاویزکومنظور کرلیا۔ ابوعاصم اعظمی نے اپنے بیان پر صفائی پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے الفاظ کوتوڑمروڑپیش کیا گیا۔
ابوعاصم اعظمی نے کیا کہا؟
ابوعاصم اعظمی نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا، ”میں نے اسمبلی کے اندرتوکچھ کہا ہی نہیں، باہربھی میں نے کسی عظیم شخص کے بارے میں توہین آمیزبات نہیں کی۔ کسی کے بارے میں غلط نہیں کہا۔ تو پھرمجھے کیوں معطل کردیا گیا۔ باہر بھی میں نے اورنگ زیب کے بارے میں وہی کہا جو مؤرخین نے لکھا ہے، باقی تومیں نے کچھ کہا ہی نہیں، مجھے افسوس ہے کہ اس کے باوجود بھی مجھے معطل کر دیا، یہ نا انصافی ہے۔“
بھارت ایکسپریس اردو۔
ایئر انڈیا نے اپنے بیان میں کہا، ’’موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایئر انڈیا اور…
سائبر سکیورٹی: اے آئی کمپنی اینتھروپک نے تسلیم کیا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں…
شبھمن گل کو آخری وقت میں ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ ادے سہارن…
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں رجیجو نے احتجاج کی آڑ میں…
چین مسلسل 23 ماہ سے سونے کی خریداری کر رہا ہے، جس سے اس کے…
سینٹرل دہلی کے ڈی سی پی روہت راجبیر سنگھ نے کہا کہ کانگریس کے نمائندوں…