جبل پور: ملک بھر میں زیر بحث اداکارہ ٹویشا شرما موت معاملے میں جمعہ کی شام ایک بڑا موڑ سامنے آیا، جب کیس کا مرکزی ملزم اور ٹویشا کا شوہر سمرتھ سنگھ اچانک اپنے وکیل کے ساتھ جبل پور ڈسٹرکٹ کورٹ پہنچ گیا۔ اطلاعات کے مطابق سمرتھ عدالت میں سرینڈر کرنے آیا تھا، تاہم شام تک اس کے باضابطہ سرینڈر سے متعلق کوئی سرکاری تصدیق سامنے نہیں آئی تھی۔ ٹویشا شرما کی پراسرار موت کے بعد سے سمرتھ سنگھ مسلسل فرار چل رہا تھا۔ پولیس گزشتہ کئی دنوں سے اس کی تلاش میں مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی تھی۔ بھوپال پولیس نے اس کی گرفتاری پر 30 ہزار روپے انعام بھی مقرر کر رکھا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سمرتھ 12 مئی کو ٹویشا کی موت کے بعد سے لاپتہ تھا اور اس کے خلاف کئی سنگین الزامات کے تحت تحقیقات جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق جمعہ کی صبح اس معاملے میں اس وقت نیا رخ سامنے آیا تھا جب سمرتھ کے وکیل نے مدھیہ پردیش ہائی کورٹ میں دائر اس کی پیشگی ضمانت کی درخواست واپس لے لی۔ اس کے بعد سے قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھیں کہ سمرتھ جلد عدالت میں سرینڈر کر سکتا ہے۔ شام ہوتے ہوتے وہ اپنے وکیل کے ساتھ اچانک جبل پور کورٹ پہنچ گیا، جس کے بعد عدالت کے باہر میڈیا اور پولیس کی سرگرمیاں بڑھ گئیں۔
ادھر ہائی کورٹ نے ٹویشا شرما کی لاش کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کرانے کی اجازت بھی دے دی ہے۔ عدالت نے ہدایت دی ہے کہ پوسٹ مارٹم دہلی کے ایمس اسپتال میں کرایا جائے، تاکہ موت کی اصل وجوہات واضح ہو سکیں۔ ٹویشا کے اہل خانہ مسلسل یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ ان کی بیٹی کی موت مشتبہ حالات میں ہوئی اور اس معاملے کی غیر جانبدارانہ جانچ ہونی چاہیے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سمرتھ سنگھ کے سرینڈر کے بعد کیس کی تفتیش میں مزید اہم انکشافات سامنے آ سکتے ہیں۔ اس ہائی پروفائل کیس پر پورے ملک کی نظریں جمی ہوئی ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی معاملہ مسلسل موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔ پولیس اب عدالت کی کارروائی اور قانونی عمل مکمل ہونے کا انتظار کر رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…
ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…
مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…
ڈاکٹر سید فاروق، صدر ہمالیہ ڈرگس نے مسابقۂ قرآن کریم کے کامیاب انعقاد پر مسرت…
وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…
نئی دہلی میں نیتی آیوگ کی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں انڈمان و نکوبار کے لیفٹیننٹ…