قومی

PM Modi in Madhya Pradesh: ’وراثت بھی وکاس بھی‘ کے منتر پر مدھیہ پردیش آگے بڑھ رہا ہے: پی ایم مودی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کے روز مدھیہ پردیش کے دورے پر ہیں۔ اس دورے کے بارے میں پی ایم مودی نے کہا کہ مدھیہ پردیش ’وراثت بھی وکاس بھی‘ کے منتر پر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

پی ایم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ پر پوسٹ کیا۔ انہوں نے پوسٹ میں لکھا، ’’مدھیہ پردیش ’وراثت بھی وکاس بھی‘ کے منتر پر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ آج تقریباً 11:15 بجے، مجھے بھوپال میں لوک ماتا دیوی اہلیابائی ہولکر کی 300 ویں یوم پیدائش سے متعلق پروگرام کا حصہ بننے کا شرف حاصل ہوگا۔ یہاں مجھے کئی پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے کا موقع بھی ملے گا۔‘‘

 

وزیر اعظم نریندر مودی لوک ماتا دیوی اہلیابائی ہولکر کی 300 ویں یوم پیدائش کے موقع پر مہیلا سشکتی کرن مہاسمیلن میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم بھوپال میں کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے اور ایک عوامی تقریب سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم لوک ماتا دیوی اہلیابائی مہیلا سشکتی کرن مہاسمیلن میں شرکت کریں گے اور ساتھ ہی ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ اور لوک ماتا دیوی اہلیابائی کو وقف ایک خصوصی سکہ بھی جاری کریں گے۔ 300 روپے کے سکے پر اہلیابائی ہولکر کی تصویر ہوگی۔

وزیر اعظم ایک خاتون فنکار کو قبائلی، لوک اور روایتی فنون میں ان کے تعاون کے لیے راشٹریہ دیوی اہلیابائی ایوارڈ سے بھی نوازیں گے۔ آخری چھور تک ہوائی رابطہ کو فروغ دینے کے لیے وزیر اعظم دتیا اور ستنا ہوائی اڈوں کا افتتاح کریں گے جس سے وندھیا خطے میں صنعت، سیاحت، تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال کے نئے مواقع کھلیں گے۔ شہروں میں سفری انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے اپنے عزم کے مطابق، وزیر اعظم اندور میٹرو کی ییلو لائن کے سپر ترجیحی کوریڈور پر مسافر خدمات کا بھی افتتاح کریں گے۔

اس سے ٹریفک اور آلودگی میں کمی کے ساتھ ساتھ مسافروں کو آرام دہ سفر بھی ملے گا۔ وزیر اعظم 1,271 اٹل گرام سوشاسن بھونوں کی تعمیر کے لیے 480 کروڑ روپے سے زیادہ کی پہلی قسط منتقل کریں گے۔ یہ عمارتیں گرام پنچایتوں کو مستقل بنیادی ڈھانچہ فراہم کریں گی، ان کو انتظامی کاموں کا انتظام کرنے، میٹنگیں منعقد کرنے اور ریکارڈ کو زیادہ موثر طریقے سے برقرار رکھنے میں مدد فراہم کریں گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Home Minister Amit Shah: سائیکلون ’ارنب‘ پر وزیر داخلہ امت شاہ کی 4 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے بات، ہر ممکن مدد کی یقین دہانی

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آندھرا پردیش، پڈوچیری، اڈیشہ اور چھتیس گڑھ کے وزرائے…

40 minutes ago

Azam Khan gates Bell PAN Card Case: اعظم خان اورعبداللہ اعظم کو الہ آباد ہائی کورٹ سے ملی ضمانت، سزا معطل

سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈراعظم خان اورعبداللہ اعظم کوالہ آباد ہائی کورٹ نے دوپین کارڈ کیس…

1 hour ago

Jio IPO: جیو کی شیئر بازار میں دھماکے دار انٹری، 104 سے بڑھ کر 80 لاکھ ہوئے شیئر ہولڈرز

مکیش امبانی کی جیو پلیٹ فارمز کے شیئر ہولڈرز کی تعداد 104 سے بڑھ کر…

2 hours ago