قومی

CM Mohan Yadav Meets PM Modi: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ موہن یادو نے پی ایم مودی سے ملاقات کی، گلوبل انویسٹرز سمٹ 2027 کے لیے دیا دعوت نامہ

نئی دہلی: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ موہن یادو نے جمعرات کو نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے وزیر اعظم کو گلوبل انویسٹرز سمٹ 2027 میں شرکت کے لیے مدعو کیا۔ وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کی جانب سے بھی دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی گئی۔

سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی پر ہوئی بات چیت

ملاقات کے بعد مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ موہن یادو نے ایکس پر اس کی معلومات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ملاقات کے دوران وزیر اعظم کو مدھیہ پردیش میں سرمایہ کاری، صنعتی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی سمت میں کیے جا رہے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے وزیر اعظم مودی کو مدھیہ پردیش میں مختلف منصوبوں میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بھی معلومات دی۔

مختلف منصوبوں کی پیش رفت سے کرایا آگاہ

موہن یادو نے وزیر اعظم کو ’کسان کلیان ورش 2026‘ کے دوران کسانوں کے مفاد میں لیے گئے فیصلوں، ’بلرام کرشی مہوتسو‘، ’ساندی پنی ودیالیوں‘ کی کامیابیوں اور ’سگم پریوہن یوجنا‘ کے بارے میں بھی معلومات فراہم کیں۔ وزیر اعظم سے ملاقات سے قبل وزیر اعلیٰ موہن یادو نے ’پروجیکٹ چیتا‘ اور جنگلی حیات کے تحفظ کے حوالے سے بھی ایکس پر پوسٹ کی تھی۔

پروجیکٹ چیتا کی کامیابی کو بتایا قابل فخر

انہوں نے ملک میں چیتوں کی کامیاب بازآبادکاری کے لیے کیے جا رہے اجتماعی اقدامات کی وزیر اعظم مودی کی جانب سے ستائش کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے سبھی کو نئی توانائی اور جوش ملا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مدھیہ پردیش کے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ ’پروجیکٹ چیتا‘ کی کامیابی نے جنگلی حیات کے تحفظ کے عزم کو مزید مضبوط کیا ہے۔ انہوں نے اس کامیابی کا کریڈٹ ریاست کے محکمہ جنگلات کے اہلکاروں، افسران، سائنس دانوں اور مقامی کمیونٹیز کی کوششوں کو دیا۔

جنگلی حیات کے تحفظ اور وائلڈ لائف ٹورزم پر زور

موہن یادو نے لوگوں سے جنگلی حیات کے محفوظ مسکن اور قدرتی توازن کو برقرار رکھنے میں اپنا تعاون دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے جنگلی حیات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ مدھیہ پردیش میں وائلڈ لائف ٹورزم کو بھی نئی سمت اور رفتار ملے گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Adani Foundation Story: مشرقی اترپردیش میں سماجی تبدیلی کی نئی عبارت لکھ رہا ہے اڈانی فاؤنڈیشن

ملک بھر میں اڈانی فاؤنڈیشن 19 سے زائد ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں…

2 hours ago

The Signature Award 2026: نودیپ سنگھ کو سپلائر ڈیولپمنٹ میں نمایاں خدمات کے لیے ’دی سگنیچر ایوارڈ 2026‘ سے نوازا گیا

نودیپ سنگھ نے اپنے ہاسپیٹیلٹی کیریئر کا آغاز ہندوستان سے کیا۔ امرتسر سے لندن تک…

5 hours ago