بھارت ایکسپریس۔
مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ لاڈلی بہنا یوجنا ایک سماجی انقلاب ہے۔ اسکیم میں ہرماہ ایک ہزار روپئے دیئے جا رہے ہیں، یہ صرف پیسہ نہیں ہے، یہ بہنوں اوربیٹیوں کی عزت ہے۔ یہ اسکیم بہنوں اوربیٹیوں کے خود اعتمادی، خاندان میں ان کی اہمیت اورمعاشرے میں ان کی عزت کو بڑھانے کے مقصد سے شروع کی گئی ہے۔ اسکیم کے تحت بہنوں کوماہانہ دیئے جانے والے ایک ہزارروپئے کی رقم کو بتدریج بڑھا کرتین ہزارروپئے ماہانہ کردیا جائے گا۔ بہنوں کی آنکھوں میں آنسو نہیں خوشی ہوگی، یہ ان کا حق ہے۔ ہم بہنوں کوماہانہ 3 ہزارروپئے دیں گے۔ 27 اگست کو رکشا بندھن کے موقع پرپوری ریاست کی بہنوں کے ساتھ بات چیت کا خصوصی پروگرام ہوگا اوربہنوں کو تحائف دیئے جائیں گے۔ انہوں نے ریوا میں ریاست سطح کے لاڈلی بہنا سمیلن سے خطاب کر رہے تھے۔ پروگرام کے ذریعہ ریاست کے شہری علاقوں کے تمام گرام پنچایتوں اوروارڈوں کی بہنیں ورچوئلی طور پر جڑیں۔
وزیراعلیٰ شیوراج چوہان نے ریاستی سطح کی کانفرنس میں شرکت کرنے والی لاڈلی بہنوں کا “بڑے چلو لاڈلی بہنا” گانے کے ساتھ پھولوں کی پتیاں نچھاورکرتے ہوئے خیرمقدم کیا۔ انہوں نے خواتین کو بااختیاربنانے پرمرکوزایک گیت کے ساتھ کنیا پوجن کرکے لاڈلی بہنوں کی عزت افزائی کی۔ انہوں نے چراغ جلا کر کنونشن کا افتتاح کیا۔ لاڈلی بہنا سینا کے اراکین نے وزیراعلیٰ کو اپنے ہاتھوں سے بنی ایک بڑی راکھی پیش کی۔ وزیراعلیٰ نے لاڈلی بہنا یوجنا کی تیسری قسط کے 1209 کروڑ روپئے ریاست کی ایک کروڑ 25 لاکھ بہنوں کے کھاتوں میں سنگل کلک سے منتقل کئے۔
وزیراعلیٰ نے ایک لاکھ 81 ہزار قبائلی بہنوں کے کھاتوں میں غذائیت سے متعلق خوراک کے لیے فوڈگرانٹ اسکیم کے تحت 18 کروڑ 16 لاکھ روپے سنگل کل سے منتقل کئے۔ لاڈلی بہنا یوجنا میں گزشتہ دو مہینوں میں بہنوں کے کھاتوں میں 2 ہزار 419 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم جاری کی گئی ہے۔ اسی طرح خصوصی پسماندہ بیگا، بھریا اور سہریا قبائل کی بہنوں کو اب تک 1391 کروڑ روپے سے زیادہ کی فوڈ گرانٹ دی گئی ہے۔ شیوراج سنگھ چوہان نے 161 کروڑ 35 لاکھ روپے کی لاگت کے ترقیاتی کاموں کا بھومی پوجن اور افتتاح کیا۔
وزیراعلیٰ چوہان نے گورنمنٹ سوامی وویکانند کالج کی تعمیر و تزئین و آرائش، مادھو سداشیو کالج ریوا میں نئی تعمیر و تزئین و آرائش، گورنمنٹ ٹھاکر رنمت سنگھ کالج کی نئی تعمیر و تزئین و آرائش، گورنمنٹ گرلز پی جی کالج ریوا کی نئی تعمیر و تزئین و آرائش کا کام، ایکسی لینس اسکول میں 100سیٹرگرلز ہاسٹل کی تعمیر، ضلع سطح کے ایکسی لینس اسکول کے 100 سیٹروالے بوائز ہاسٹل کی تعمیر، شیام شاہ میڈیکل ایجوکیشن کالج، ریوا میں 100 سے 150 سیٹروںکا اضافہ – یو جی میں 250 نشستیں گرلز، 100 سیٹر انٹرن بوائز، 100 سیٹر انٹر گرلز ہاسٹل، بھورا تا کھمہریا چوبان سڑک کی تعمیر، این ایچ37 تا کنچن پور سڑک کی تعمیر، ماڑی سے امری سڑک کی تعمیر کا افتتاح کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہندوستانی سماج میں قدیم زمانے سے بہنوں اور بیٹیوں کی پوجا کی جاتی رہی ہے۔ تاریخی طور پر درمیانی دور اس طرح آیا کہ بیٹیوں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جاتا تھا، بیٹی کو پیدائش سے ہی لعنت اور بیٹے کو خاندان کا چراغ اور بڑھاپے کا سہارا سمجھا جاتا تھا۔ بیٹیوں کے ساتھ ناانصافی ہونے لگی اور بیٹیاں پیٹ میں ہی ماری جانے لگیں۔ ہماری حکومت نے اس دردناک اور تکلیف دہ صورتحال کو بدلنے کا تہیہ کر رکھا تھا۔ لاڈلی لکشمی یوجنا اس مقصد کے ساتھ بنائی گئی تھی کہ بیٹی کو بوجھ نہ سمجھا جائے، وہ ایک وردان ہو۔ ہماری قرارداد تھی کہ ریاست کی سرزمین پر پیدا ہونے والی بیٹی کروڑ پتی پیدا ہو۔ بہنوں اور بیٹیوں کو بااختیار بنانے کے لیے پنچایت اور شہری اداروں کے انتخابات میں خواتین کے لیے 50 فیصد ریزرویشن کا انتظام کیا گیا، پولیس اور اساتذہ کے عہدے بھی خواتین کے لیے مختص کیے گئے۔ خواتین کے نام پر جائیداد کی رجسٹریشن میں بھی چھوٹ دی گئی۔
سابق وزیرراجیندر شکل نے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ پسماندہ علاقہ میں پہنچانے جانے والے ریوا علاقہ کی ترقی میں وزیراعلیٰ کا اہم تعاون رہا ہے ۔ سابق وزیرناگیندرسنگھ ، علاقائی ایم ایل اے اورعوامی نمائندے موجودتھے۔ اجلاس سے پہلے وزیراعلیٰ جن درشن میں شامل ہوئے۔ وزیراعلیٰ نے کالج چوراہہ واقع وویکانند پارک پہنچ کرسوامی وویکانند کی کے مجسمہ پرپھول نذرکرکے جن درشن شروع کیا اوروکاس رتھ پرسماج کے مختلف طبقات اورعام لوگوں سے بات چیت کی۔ وزیراعلیٰ نے لاڈلی لکشمی کی بیٹیوں، طالب علموں، کھلاڑیوں، کاروباری یونینوں کے نمائندوں، خود امدادی گروپوں کے ممبران، سابق فوجیوں، سماجی اورمذہبی تنظیموں کے نمائندوں، لاڈلی بہنا سینا کے اراکین، مختلف سرکاری اسکیموں سے فائدہ اٹھانے والوں سے ملاقات کی اور بات چیت کی۔ شیو راج سنگھ چوہان کو سرپنچ سنگھ، ایمپلائمنٹ اسسٹنٹ سنگھ، آنگن واڑی ورکرس اور کھلاڑیوں نے مبارکباد دی۔ وزیر اعلیٰ نے اسپتال چوراہے پر واقع پنڈت دین دیال اپادھیائے جی کی مورتی پر پھول چڑھا کر جن درشن کا اختتام کیا۔
بھارت ایکسپریس۔
بی سی سی آئی نے محمد شمی کی چوٹ پربہت بڑا اپڈیٹ جاری کیا ہے۔…
مرکزی حکومت نے پیر کو ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘کو ختم کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے…
کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…
اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…
ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…
کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…