قومی

لکھنؤ میں ایک زیرتعمیر عمارت میں بڑا حادثہ، لفٹ ٹوٹنے سے بیسمنٹ میں گرے 4 مزدور، تین شدید زخمی

اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤمیں جمعرات کوایک زیرِتعمیرکثیرمنزلہ عمارت میں بڑا حادثہ پیش آیا۔ مہانگرتھانہ علاقے کے وگیان پوری میں واقع شالیمارگیلنٹ ویسٹ پروجیکٹ میں کام کے دوران لفٹ ٹوٹ کربیسمنٹ میں جا گری، جس میں سوار4 مزدورزخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثے میں تین مزدورشدید زخمی ہوئے ہیں، جبکہ ایک مزدورکومعمولی چوٹ آئی ہے۔ تمام زخمیوں کو فوری طورپراسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام مزدورفی الحال خطرے سے باہرہیں۔

اطلاعات کے مطابق، مزدورعمارت میں لفٹ کے اندرپلاسٹرکا کام کررہے تھے۔ اسی دوران اچانک لفٹ کا توازن بگڑگیا اوروہ ٹوٹ کرسیدھی بیسمنٹ (تہہ خانہ) میں جا گری۔ حادثہ اتنا اچانک پیش آیا کہ مزدوروں کو سنبھلنے کا موقع بھی نہیں ملا۔ واقعہ کے بعد تعمیراتی مقام پرافرا تفری مچ گئی اوردیگرمزدوروں نے فوراً پولیس کواطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی مہانگرتھانے کی پولیس موقع پرپہنچ گئی اورراحت وبچاؤکا کام شروع کیا۔ زخمی مزدوروں کولکھنؤکے نیرا اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ڈاکٹروں کی نگرانی میں ان کا علاج جاری ہے اوران کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق، زخمی ہونے والے تمام مزدوربہارکے ضلع سمستی پورکے رہنے والے ہیں۔ ان کی شناخت چھوٹوکمار(28 سال)، سریندرکمار(45 سال)، نکّو(24 سال) اورمونو (25 سال) کے طورپرہوئی ہے۔ حادثے کے وقت تعمیراتی مقام پرموجود دیگرمزدورمحفوظ رہے۔ واقعہ کے بعد پولیس اورانتظامیہ کے افسران نے مقام کا معائنہ کیا۔ ابتدائی جانچ میں تکنیکی خرابی یا حفاظتی اصولوں میں لاپرواہی کوحادثے کی ممکنہ وجہ قراردیا جا رہا ہے، تاہم اصل سبب تفصیلی تحقیقات کے بعد ہی سامنے آئے گا۔

پولیس نے بتایا کہ معاملے میں ضروری قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ ساتھ ہی تعمیراتی مقام پرحفاظتی معیاروں کی پابندی اورلفٹ کی تکنیکی حالت کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگرتحقیقات میں کسی قسم کی غفلت ثابت ہوئی توذمہ دارافراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi On Digital India: ریڑھی والے سے لے کر کار شوروم تک، سب کے لیے ایک جیسا پیمنٹ سسٹم! پی ایم مودی نے دنیا کو دکھائی ہندوستان کی ڈیجیٹل طاقت

بلومبرگ نیو اکانومی فورم میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے ڈیجیٹل ادائیگی نظام،…

2 hours ago

INDIA Bloc: سڑک سے سپریم کورٹ تک لڑائی، نومبر میں اپوزیشن کی بڑی ریلی کی تیاری! دہلی سے بنگال تک تحریک پھیلانے کی حکمت عملی

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف ’انڈیا‘ بلاک اپنے احتجاج کو وسیع تحریک میں…

2 hours ago

Finance Minister Nirmala Sitharaman: ایل ٹی سی جی ٹیکس پر نرملا سیتارمن نے کیا کہا؟ کیا حکومت چھوٹے سرمایہ کاروں کے لیے ایل ٹی سی جی ٹیکس کو کرے گی ختم ؟

وزیر خزانہ نے ابھرتے ہوئے شعبوں، خصوصاً قابل تجدید توانائی اور سیمی کنڈکٹر کی تیاری…

3 hours ago

Eat Biryani Only from Hindu Shop: بریانی ہندوؤں کی دکانوں سے ہی کھائیں، درگا پوجا سے پہلے مغربی بنگال میں پوسٹر تنازع

’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق، ترنمول کانگریس کے ترجمان اور بیلی گھاٹا کے…

4 hours ago