جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر۔ (فائل فوٹو)
جماعت اسلامی ہند کے نائب امیرپروفیسر سلیم انجیئر نے لکھنؤ میں پیش آئے المناک آتشزدگی کے واقعے پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتہائی دردناک سانحہ قرار دیا ہے۔ اس حادثے میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں بڑی تعداد نوجوان طلبہ کی بتائی جا رہی ہے، جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار اور دعا
پروفیسر سلیم انجیئر نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی رحمتوں سے نوازے اور پسماندگان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت اور صبر عطا فرمائے۔ نائب امیر جماعت نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی اور کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں نوجوان جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک اور تکلیف دہ ہے۔ نائب امیر جماعت اسلامی ہند کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے معلوم ہوتا ہے کہ آگ ایک تجارتی عمارت میں لگی، جہاں ایک اینیمیشن یا کوچنگ سینٹر قائم تھا اور حادثے کے وقت بڑی تعداد میں طلبہ موجود تھے۔ اس واقعے نے ایک بار پھر تعلیمی اور تجارتی اداروں میں فائر سیفٹی انتظامات، ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاری اور حفاظتی ضوابط پر عمل درآمد کے حوالے سے سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
ملک بھر میں فائر سیفٹی کے موجودہ نظام میں خامیوں کو دور کرنے کا مطالبہ
بیان میں کہا گیا کہ رواں ماہ 3 جون کو نئی دہلی کے مالویہ نگر میں واقع ایک ہوٹل میں بھی خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ یکے بعد دیگرے رونما ہونے والے ایسے حادثات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ ملک بھر میں فائر سیفٹی کے موجودہ نظام میں خامیاں پائی جاتی ہیں جنہیں فوری طور پر دور کرنے کی ضرورت ہے۔ پروفیسر سلیم انجیئر نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ فائر سیفٹی سے متعلق موجودہ قوانین، پالیسیوں اور نفاذی نظام کا ازسرنو جائزہ لے کر جامع اصلاحات نافذ کی جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے سانحات سے بچا جا سکے۔نائب امیر جماعت نے مطالبہ کیا کہ اس حادثے کی مکمل، غیر جانبدارانہ اور وقت مقررہ کے اندر تحقیقات کرائی جائیں، ذمہ دار افراد کا تعین کیا جائے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ میڈیا کو جاری بیان میں زور دیا گیا کہ تمام تعلیمی، تجارتی اور عوامی عمارتوں میں فائر سیفٹی کے مؤثر، قابل اعتماد اور حفاظتی نظام کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی انسانی جان کا ضیاع غفلت یا حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی کے سبب نہ ہو۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
اندور میں اسٹیٹ پریس کلب کے زیرِ اہتمام منعقدہ تین روزہ اٹھارویں ’انڈین جرنلزم فیسٹیول‘…
دہلی کے جنتر منتر پر 3 اکتوبر کو چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف…
اڈانی گروپ کی اسکل ڈیولپمنٹ اور صلاحیت سازی کی اکائی اڈانی اسکلز اینڈ ایجوکیشن (ASE)…
پولیس کی ابتدائی تفتیش میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایمبولینس ڈرائیور کو…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے عظیم انقلابی اور مجاہد آزادی شیام جی کرشن ورما…
نیتا امبانی نے کہا ’’ایشین گیمز 2026 میں ہمارے ہندوستانی دستے کو دلی مبارکباد، جس…