قومی

Real Hospital With A Fake Degree : جعلی ڈگری پر اصلی اسپتال چلا رہے ہیں ڈاکٹر نتیش رانا، آر ٹی آئی سے ہوا انکشاف، امرِت اسپتال کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ

اتر پردیش کے نوئیڈا کے جیوَر علاقے میں قائم امرِت اسپتال کے بارے میں حیران کن انکشاف ہوا ہے۔ یہ اسپتال دیکھنے میں مکمل طور پر فعال اور جدید سہولیات سے آراستہ نظر آتا ہے، لیکن حقائق کے مطابق یہاں سب کچھ جعلی بنیادوں پر چل رہا ہے۔ اسپتال نتیش رانا کے نام پر درج ہے۔ جس کا رجسٹریشن نمبر سی ایم ای ای25121211 ہے۔

تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ نتیش رانا دراصل ڈاکٹر نہیں ہیں۔ اتر پردیش حکومت نے انہیں چھتیس گڑھ کی ایک یونیورسٹی سے حاصل کی گئی ڈگری کی بنیاد پر اسپتال چلانے کی اجازت دی تھی، جس کی ڈگری نمبر 184947 بتائی گئی ہے۔ تاہم، اس ڈگری کی سچائی ایک آر ٹی آئی درخواست کے ذریعے سامنے آگئی، جس میں متعلقہ چھتیس گڑھ یونیورسٹی نے صاف کہا کہ نتیش رانا کی ڈگری جعلی ہے۔

مزید حیرانی کی بات یہ ہے کہ اس جعلی ڈگری کے باوجود نتیش کے اسپتال کو آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت مریضوں کا علاج کرنے کی منظوری حاصل ہے۔ اسپتال میں الٹراساؤنڈ مشین سمیت کئی اہم طبی سہولیات موجود ہیں، جو اس کی اصلیت پر پردہ ڈالنے میں مددگار ثابت ہو رہی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق، امرت اسپتال پر اس سے پہلے بھی بدعنوانی اور طبی بے ضابطگیوں کے الزامات لگ چکے ہیں، لیکن اب تک کسی قسم کی سخت کارروائی نہیں کی گئی۔ حیرت انگیز طور پر نتیش رانا صرف جیوَر میں ہی نہیں بلکہ بلندشہر ضلع کے قریب ’رانا اسپتال‘ کے نام سے ایک اور طبی مرکز بھی چلا رہے ہیں۔

ادھر، مقامی انتظامیہ اس پورے معاملے پر خاموش نظر آ رہی ہے، جبکہ عوام کا کہنا ہے کہ اگر جعلی ڈگری پر اسپتال چلانا جرم ہے، تو ایسے اسپتالوں کے خلاف فوری کارروائی ہونی چاہیے تاکہ مریضوں کی جان سے کھلواڑ نہ ہو۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

PM Modi Highlights India’s Growing Self-Reliance: جوہری توانائی سے سیمی کنڈکٹر تک جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ سائنسی ورثے کو آگے بڑھا رہا ہے ہندوستان: وزیر اعظم مودی

ایمرجنگ سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن کانکلیو سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستانی…

8 hours ago

Jamia Students Protest: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے باہر احتجاج سے قبل سیکورٹی فورسیز کا مجمع، دفعہ 163 نافذ، کیمپس میں طلبا کے داخلے پر پابندی عائد

یونیورسٹی کے مطابق، طلبا نے انتظامیہ کے خلاف اپنے مبینہ ہتک آمیزبیانات پرعوامی طورپرمعافی مانگنے…

8 hours ago