-بھارت ایکسپریس
LPG Price Update Rate on 1 May 2023: یوم مزدور یعنی یکم مئی سے ایل پی جی سلینڈر کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ دہلی سے لے کر بہار اور یوپی سمیت کئی شہروں میں ایل پی جی سلینڈر کی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔ نئی قیمت گیس کمپنیوں کی طرف سے اپنے ویب سائٹ پر اپڈیٹ کردیئے گئے ہیں۔ کانپور، پٹنہ، رانچی اور چنئی میں ایل پی جی سلینڈر کی قیمت 171.50 روپئے سستا ہوچکا ہے۔ یہ تخفیف کامرشیل ایل پی جی سلینڈر کی قیمتوں میں کی گئی ہے۔
آج دہلی میں کامرشیل سلینڈر 1856.50 روپئے ہے۔ ممبئی میں کامرشیل سلینڈر کی قیمت 1808.50 روپئے، کولکاتا میں یہ قیمت 1960.50 روپئے اور چنئی میں یہ قیمت 2021.50 روپئے ہوچکی ہے۔ دوسری طرف 14.2 کلو رسوئی گیس والے سلینڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔
اپریل میں بھی کم ہوئی تھی قیمت
کامرشیل ایل پی جی سلینڈر کی قیمت میں ہرماہ تبدیلی ہوتی رہتی ہے۔ اپریل میں کامرشیل سلینڈر کی قیمت میں کمی ہوئی تھی۔ یکم اپریل کو اس کی قیمت 92 روپئے کم ہوئی تھی۔ حالانکہ اس سے پہلے یکم مارچ 2023 کو کامرشیل سلینڈر کی قیمت میں 350 روپئے بڑھا دیئے تھے۔ وہیں ایک سال پہلے یکم مئی 2022 کو ایل پی جی کامرشیل استعمال ہونے والے سلینڈر کی قیمت دہلی میں 2355.50 روپئے پہنچ گیا تھا اور آج گھٹ کر یہ 1856.50 روپئے پرپہنچ چکا ہے۔ اس کا مطالب ہے کہ دہلی میں 499 روپئے کی کمی ہوئی ہے۔
گھریلو ایل پی جی کی قیمت
دہلی میں 1103 روپئے، کولکاتا میں 1129 روپئے، ممبئی 1112.5 روپئے، چنئی میں گھریلو گیس کی قیمت 1118.5 روپئے، پٹنہ میں یہ قیمت 1201 روپئے ہے۔ واضح رہے کہ گھریلو گیس کی قیمت میں 50 روپئے تخفیف ہوئی تھی۔ وہیں کامرشیل گیس کی قیمت میں 350 روپئے کا اضافہ ہوا تھا۔
-بھارت ایکسپریس
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…