قومی

LPG Gas Cylinder Price: بڑی خوشخبری! ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں کٹوتی، کمرشیل سلینڈر کی نئی قیمتیں آج سے ہوں گی نافذ

LPG Cylinder Price Reduce: ایل پی جی گیس کی قیمت میں تخفیف کی گئی ہے۔ ایل پی جی فروخت کرنے والی کمپنیوں نے قیمتیں کم کردیں۔ یہ تخفیف کمرشیل ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں ہوئی ہے۔ حالانکہ ایل پی جی سلینڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی ہے۔ یہ پہلے جیسا ہی ہے۔ اس سے قبل یکم مئی 2023 کوکمرشل گیس سلنڈر کی قیمت میں 172 روپئے کی تخفیف کی گئی تھی۔

نئی دہلی میں کمرشیل گیس کی قیمت میں 83.5 روپئے کی کمی کی گئی ہے اوراب نئی قیمت 1773 روپئے ہوگئی ہے۔ گزشتہ ماہ کمرشیل گیس کی قیمت 1856.50 روپئے فی سلینڈر تھی۔ ساتھ ہی گھریلوگیس سلینڈرکی قیمت 1103 روپئے برقرارہے۔ دہلی میں یکم جون سے، تبدیل شدہ کمرشیل گیس سلینڈردہلی میں 1773 روپئے میں فروخت ہو رہا ہے۔ وہیں یکم جون کو کولکاتا میں اسے 1875.50 روپئے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

ممبئی میں 19 کلو کمرشیل گیس کی قیمت 1725 روپئے اورایل پی جی کی قیمت چنئی میں 1973 روپئے ہے۔ دہلی میں کمرشیل ایل پی جی سلینڈر1856.50 روپئے سے کم ہوکر 1773 روپئے سے 83.50 روپئے ہوگیا ہے۔ جبکہ کولکاتا میں اس کی قیمت 1960.50 روپئے سے کم کرکے1875.50 روپئے کردی گئی ہے۔ ممبئی میں کمرشیل گیس 83.50 روپئے سستی ہوکر 1808.50 روپئے سے 1725 روپئے ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی چنئی میں ایل پی جی گیس 2021.50 روپئے سے کم ہوکر84.50 روپئے سے 1937 روپئے پرآگئی ہے۔

 گھریلو ایل پی جی کی کیا ہے قیمت؟

گھریلو رسوئی گیس کی قیمت میں گزشتہ کچھ ماہ سے کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ گزشتہ بارمارچ کے دوران اس میں تبدیلی ہوئی تھی۔ اس کے بعد سے اس کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ لیہہ میں 1340، آئیجول میں 1260، بھوپال میں 1108.5، جے پور میں 1106.5 ، بنگلور میں 1105.5  روپئے، دہلی میں 1103 روپئے، ممبئی میں 1102.5  روپئے اور سری نگر میں 1219 روپئے ہے۔

یوپی اوربہارمیں گھریلو گیس کی قیمت

گھریلو گیس کی قیمت پٹنہ میں 1201 روپئے، کنیا کماری میں 1187 روپئے، انڈمان میں 1179 روپئے، رانچی میں 1160.5  روپئے، دہرہ دون میں 1122  روپئے، چنئی میں 1118.5  روپئے، آگرہ میں 1115.5  روپئے، چندی گڑھ میں 1112.5  روپئے، احمد آباد میں 1110  روپئے، شملہ میں 1147.5  روپئے اور لکھنؤ میں 1140.5  روپئے فی سلینڈر میں فروخت ہو رہا ہے۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Natural farming: کسانوں کی تقدیر بدل دے گی قدرتی کاشتکاری! مودی حکومت نے ‘نیشنل مشن آن نیچرل فارمنگ’ کو دی منظوری

نیشنل نیچرل فارمنگ مشن کے تحت 10,000 بائیو ان پٹ ریسورس سینٹر قائم کیے جائیں…

26 minutes ago

India’s formal employment: مالی سال 25 کی پہلی ششماہی میں ہندوستان کی رسمی ملازمتوں کی رفتار رہی برقرار

سال کی پہلی ششماہی میں ہندوستان کی باضابطہ ملازمتوں کی تخلیق نے رفتار برقرار رکھی،…

36 minutes ago

Kia India: کِیا انڈیا نے کی 1 لاکھ CKD یونٹس برآمد، 2030 تک 50 فیصد ترقی کا دیا ہدف

Kia India نے پیر کے روز 2030 تک مکمل طور پر تیار (CKD) گاڑیوں کی…

1 hour ago

Apple India: ایپل نے بھارت میں پیداوار میں نیا ریکارڈ قائم کیا، سات ماہ میں پیداوار 10 ارب ڈالر سے کر گئی تجاوز

2024-25 کے پہلے سات مہینوں میں بھارت میں آئی فون کا پروڈکٹ 10 ارب ڈالر…

2 hours ago

Maruti Suzuki: ماروتی سوزوکی نے ’میک ان انڈیا‘پہل کو بڑھاتے ہوئے 3 ملین برآمدات مکمل کیں

ماروتی سوزوکی نے ایک اور تاریخی مقام حاصل کر لیا ہے کیونکہ وہ بیرون ممالک…

2 hours ago