قومی

All India Weather Update: دہلی میں بارش کم، حبس برقرار، 22 ریاستوں میں موسلادھار بارش کا ہائی الرٹ، آئی ایم ڈی کی وارننگ

نئی دہلی: ملک کے مختلف حصوں میں گزشتہ چند روز سے مانسون کی رفتار کچھ سست پڑ گئی تھی، قابل ذکر بات یہ ہے کہ  اب موسم نے ایک بار پھر کروٹ لی ہے۔ بھارت کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے تازہ ترین اندازے کے مطابق شمال مغربی خلیجِ بنگال اور اوڈیشہ-مغربی بنگال کے ساحلی علاقوں کے قریب کم دباؤ کا نیا نظام بننے سے مانسون کو دوبارہ تقویت ملی ہے۔ اس کے نتیجے میں آئندہ چند دنوں کے دوران ملک کی 22 ریاستوں میں ہلکی سے انتہائی شدید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ دہلی  این سی آر میں بدھ کی صبح چند علاقوں میں ہلکی بوندا باندی ہوئی، لیکن اس سے شدید گرمی اور حبس میں کوئی خاص کمی نہیں آئی۔ محکمہ موسمیات نے جمعرات کے لیے یلو الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دن بھر جزوی طور پر بادل چھائے رہیں گے، تاہم زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے، جس کے باعث لوگوں کو گرمی اور نمی دونوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

آئی ایم ڈی نے جموں و کشمیر، ہماچل پردیش، ہریانہ، پنجاب، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، مہاراشٹر، سکم، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، جھارکھنڈ، بہار سمیت مجموعی طور پر 22 ریاستوں میں ہلکی سے شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ نے شہریوں سے خراب موسم کے دوران احتیاط برتنے اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔اتر پردیش میں مشرقی علاقوں میں آئندہ سات دنوں کے دوران بارش کی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ 17 سے 21 جولائی کے درمیان کئی اضلاع میں شدید سے انتہائی شدید بارش ہو سکتی ہے۔ مغربی اتر پردیش میں 16 سے 18 جولائی تک کہیں کہیں ہلکی اور درمیانی درجے کی بارش ہوگی، جبکہ 19 سے 21 جولائی کے دوران بارش کا دائرہ وسیع ہونے کے ساتھ کئی علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ اس دوران گرج چمک کے ساتھ 40 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

بہار میں بھی 16 سے 20 جولائی تک بیشتر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ 18 سے 20 جولائی کے درمیان بعض اضلاع میں شدید بارش، آسمانی بجلی گرنے اور گرج چمک کے امکانات کے پیش نظر عوام کو خصوصی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ادھر اتراکھنڈ میں 16 سے 21 جولائی تک وسیع پیمانے پر بارش متوقع ہے، جبکہ 20 اور 21 جولائی کو کئی علاقوں میں شدید بارش ہو سکتی ہے۔ ہماچل پردیش میں بھی آج سے 21 جولائی تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ ابتدائی دو دنوں میں منڈی سمیت کئی علاقوں میں اچھی بارش ہوگی، جبکہ 18 جولائی کے بعد بارش کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے 20 اور 21 جولائی کے لیے شدید بارش کی وارننگ جاری کرتے ہوئے عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

9 hours ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

10 hours ago

PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے

مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…

11 hours ago