-بھارت ایکسپریس
مدھیہ پردیش کے نو منتخب وزیر اعلیٰ موہن یادو نے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لے کر اقتدار کی باگ ڈور سنبھال لی ہے۔ وزیر اعلیٰ موہن یادو نے بطور وزیر اعلیٰ 13 دسمبر (بدھ) کو اپنے پہلے حکم نامے میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی لگانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
ریاست کے وزیر اعلیٰ موہن یادو نے حکم جاری کیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اب مذہبی مقامات اور دیگر مقامات پر غیر قانونی طور پر اور مقررہ حد سے زیادہ مقدار میں لاؤڈ اسپیکر اور ڈی جے بجانے پر پابندی کی بات کہی گئی ہے۔ غور طلب ہے کہ ریاست میں مذہبی مقامات اور دیگر مقامات پر، مدھیہ پردیش شور کنٹرول ایکٹ،صوتی آلودگی (ریگولیشن اینڈ کنٹرول) رولز، 2000 اور سپریم کورٹ اورہائی کورٹ کی دفعات کے تحت وقتاً فوقتاً جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق، ریاستی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ لاؤڈ اسپیکر اور ڈی جے وغیرہ کسی بھی قسم کے مذہبی مقام یا دیگر جگہوں پر مقررہ اصولوں کے مطابق ہی استعمال کیے جاسکتے ہیں۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ بغیر اجازت بلند آواز میں لاؤڈ سپیکر اور دیگر ساؤنڈ ایمپلیفائنگ ڈیوائسز کا استعمال مکمل طور پر ممنوع ہے۔ ریاستی حکومت نے صوتی آلودگی اور لاؤڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال وغیرہ کو روکنے کے لیے تمام اضلاع میں فلائنگ اسکواڈ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فلائنگ اسکواڈ باقاعدگی سے اور تصادفی طور پر ان مذہبی اور عوامی مقامات کا معائنہ کر سکیں گے جہاں لاؤڈ سپیکر استعمال ہوتے ہیں اور قواعد کی خلاف ورزی کی صورت میں زیادہ سے زیادہ 03 دن کے اندر مناسب تحقیقات کر کے متعلقہ اتھارٹی کو رپورٹ پیش کریں۔ ریاستی حکومت کی جانب سے یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کھلے مقامات تر انڈوں اور گوشت کی خریدو فروخت نہیں کی جائے گی۔
-بھارت ایکسپریس
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…