نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے نیوزی لینڈ پہنچنے پر اپنے ہم منصب کرسٹوفر لکسن کی جانب سے پرتپاک استقبال پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت کے منتظر ہیں۔ نیوزی لینڈ کا یہ دورہ وزیر اعظم مودی کے تین ملکی سفر کا آخری مرحلہ ہے اور گزشتہ 40 برسوں میں کسی بھارتی وزیر اعظم کا پہلا سرکاری دورہ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔وزیر اعظم مودی آسٹریلیا کا تین روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد جمعہ کو آکلینڈ پہنچے، جہاں وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن نے خصوصی طور پر ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو گرمجوشی سے گلے لگا کر خوش آمدید کہا، جبکہ نیوزی لینڈ میں بھارت کی ہائی کمشنر موانپوئی سیاوی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی آمد کے بعد ایک پوسٹ میں لکھا کہ وہ کچھ دیر قبل آکلینڈ پہنچے ہیں اور ایئرپورٹ پر استقبال کرنے پر وزیر اعظم لکسن کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دورہ تاریخی نوعیت کے حامل ہے کیونکہ چار دہائیوں بعد کسی بھارتی وزیر اعظم نے نیوزی لینڈ کا سرکاری دورہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ وزیر اعظم لکسن کے ساتھ ملاقات اور بھارت و نیوزی لینڈ کی دوستی کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے یہ بھی بتایا کہ وہ آکلینڈ میں بھارتی برادری کے ایک بڑے اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے بھی اس دورے کو دونوں ممالک کے تعلقات کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کا دورہ تجارت، دفاع، کھیل، ثقافت، تعلیم اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع پیدا کرے گا اور دوطرفہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنائے گا۔
وزارت خارجہ کے مطابق وزیر اعظم مودی اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن کے ساتھ باضابطہ مذاکرات کریں گے، جن میں تجارت، سرمایہ کاری، دفاع اور دیگر اہم شعبوں میں گزشتہ دو برسوں کے دوران ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ وہ نیوزی لینڈ کی معروف کاروباری اور کھیلوں کی شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔یہ دورہ مارچ 2025 میں وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن کے دورۂ بھارت کے بعد ہو رہا ہے، جس کے دوران انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی تھی۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات 1952 میں قائم ہوئے تھے اور دونوں ممالک دولتِ مشترکہ کی رکنیت، مشترکہ قانونی روایات اور جمہوری اقدار کی بنیاد پر قریبی تعلقات استوار کیے ہوئے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…
ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…
گاندھی جینتی پر دہلی سمیت کئی شہروں میں SIR اور مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف…