قومی

Lokpal gave a clean chit to Madhabi Puri Boch: لوک پال نے SEBI کی سابق سربراہ مادھبی پوری بوچ کو کلین چٹ دی، اڈانی گروپ پر ہنڈن برگ کی رپورٹ سے متعلق تھا معاملہ، کہا-الزامات مفروضوں سے زیادہ کچھ نہیں

انسداد بدعنوانی محتسب لوک پال نے بدھ کے روز ہنڈن برگ ریسرچ رپورٹ کی بنیاد پر SEBI کے سابق سربراہ مادھبی پوری بوچ کے خلاف نامناسب اور مفادات کے تصادم کا الزام لگانے والی شکایات ’’مفروضات‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی طرح ان الزامات کی تصدیق نہیں کی جا سکی ہے۔

لوک پال نے کہا کہ یہ شکایات، بشمول ٹی ایم سی ایم پی مہوا موئترا کی طرف سے گزشتہ سال درج کی گئی شکایت، بنیادی طور پر ایک ’’معروف شارٹ سیلر ٹریڈر‘‘ کی رپورٹ کی بنیاد پر کی گئی تھیں جس کا مقصد ’’اڈانی گروپ کو بے نقاب یا سائڈ لائن کرنا‘‘ تھا۔ واضح رہے کہ 10 اگست 2024 کو شائع ہونے والی اپنی رپورٹ میں ہنڈن برگ ریسرچ نے الزام لگایا تھا کہ بوچ اور اس کے شوہر نے مبینہ طور پر اڈانی گروپ کے مبینہ منی سیفوننگ اسکینڈل میں استعمال ہونے والے آف شور فنڈز میں حصہ لیا۔

اڈانی گروپ نے ان الزامات کو بدنیتی پر مبنی اور منتخب عوامی معلومات میں ہیرا پھیری قرار دیا تھا۔ اب لوک پال کے ذریعے اس معاملے میں مادھبی بوچ کو کلین چٹ اڈانی گروپ کی شفافیت کو بھی واضح کر دیتی ہے۔ بدھ کے روز کے اپنے حکم میں لوک پال نے ’’شکایت (شکایات) میں الزامات مفروضوں اور اٹکلوں کی بنیاد پر زیادہ ہیں اور ان کی حمایت کے لیے کوئی بھی قابل تصدیق مواد موجود نہیں ہے اور نہ ایسی کوئی بات ملی ہے جس کی تحقیقات کی ہدایت کی جا سکے۔‘‘

یہ حکم لوک پال کے چیئرپرسن جسٹس اے ایم کھانولکر کی سربراہی والی چھ رکنی بنچ نے دیا۔ مادھبی بوچ نے، جنھوں نے 2 مارچ 2022 کو سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (SEBI) کی سربراہ کا عہدہ سنبھالا تھا، اپنی مدت ملازمت کی تکمیل کے بعد اس سال 28 فروری کو وہ عہدہ چھوڑ دیا ہے۔ لوک پال نے کہا کہ بوچ کے خلاف کارروائی کے لیے ہنڈن برگ رپورٹ کو واحد بنیاد نہیں بنایا جا سکتا۔

حکم میں کہا گیا ہے کہ ’’ہمارے ذریعہ الزامات کا تجزیہ، اس بات کے ساتھ ختم ہوا کہ یہ ناقابل یقین، غیر مصدقہ اور غیر سنجیدہ ہیں۔‘‘ واضح رہے کہ لوک پال نے گزشتہ سال 8 نومبر کو بوچ سے لوک سبھا کی رکن مہووا موئترا اور دو دیگر کی طرف سے دائر کی گئی شکایات پر ’’وضاحت‘‘ طلب کی تھی۔ بوچ نے 7 دسمبر 2024 کو حلف نامہ کے ذریعے اپنا جواب داخل کیا تھا، جس میں ابتدائی مسائل اٹھانے کے ساتھ ساتھ الزام کے لحاظ سے وضاحت بھی دی گئی تھی۔

لوک پال نے گزشتہ سال 19 دسمبر کو بوچ اور شکایت کنندگان دونوں کو زبانی سماعت کا موقع دینے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ وہ شکایات یا حلف نامہ میں اپنا موقف واضح کریں۔ حکم میں کہا گیا ہے کہ ’’زبانی دلائل کے اختتام پر فریقین کو تحریری نوٹ/جواب داخل کرنے کا وقت دیا گیا۔‘‘ حکم کے مطابق زبانی گذارشات کے وقت، شکایت کنندگان نے بنیادی طور پر ایکٹ آف پریوینشن آف کرپشن ایکٹ 1988 کے سیکشن 7 اور 11 کو استعمال کیا، جس میں بوچ پر ناجائز فائدہ اٹھانے کا الزام لگایا گیا۔ تاہم لوک پال نے پایا کہ ان الزامات کی تصدیق یا دلیل میں کوئی مواد موجود نہیں اور انھوں نے بوچ کو کلین چٹ دے دی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

PM Modi On Digital India: ریڑھی والے سے لے کر کار شوروم تک، سب کے لیے ایک جیسا پیمنٹ سسٹم! پی ایم مودی نے دنیا کو دکھائی ہندوستان کی ڈیجیٹل طاقت

بلومبرگ نیو اکانومی فورم میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے ڈیجیٹل ادائیگی نظام،…

56 minutes ago

INDIA Bloc: سڑک سے سپریم کورٹ تک لڑائی، نومبر میں اپوزیشن کی بڑی ریلی کی تیاری! دہلی سے بنگال تک تحریک پھیلانے کی حکمت عملی

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف ’انڈیا‘ بلاک اپنے احتجاج کو وسیع تحریک میں…

1 hour ago

Finance Minister Nirmala Sitharaman: ایل ٹی سی جی ٹیکس پر نرملا سیتارمن نے کیا کہا؟ کیا حکومت چھوٹے سرمایہ کاروں کے لیے ایل ٹی سی جی ٹیکس کو کرے گی ختم ؟

وزیر خزانہ نے ابھرتے ہوئے شعبوں، خصوصاً قابل تجدید توانائی اور سیمی کنڈکٹر کی تیاری…

2 hours ago

Eat Biryani Only from Hindu Shop: بریانی ہندوؤں کی دکانوں سے ہی کھائیں، درگا پوجا سے پہلے مغربی بنگال میں پوسٹر تنازع

’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق، ترنمول کانگریس کے ترجمان اور بیلی گھاٹا کے…

3 hours ago