قومی

Lok Sabha Election 2024: سہارنپور کے راستے ہی یوپی کی سیاست میں کیوں ہوئی پرینکا گاندھی کی دوبارہ انٹری؟

Priyanka Gandhi Vadra In UP Politics: اسمبلی الیکشن میں زبردست ہارکے بعد پرینکا گاندھی واڈرا کا اترپردیش کی سیاست میں دخل کم ہوگیا تھا۔ اب وہ واپس لوٹی ہیں تو کارکنان میں امید بھی پیدا ہوگئی ہے۔ سوال ہے کہ پرینکا گاندھی نے یوپی میں انٹری کے لئے سہارنپور کو ہی کیوں منتخب کیا؟ دراصل، یوپی میں کانگریس کو جن سیٹوں پرسب سے زیادہ امید ہے، اس میں سہارنپور بھی ہے۔

کانگریس کے لئے یہاں سب سے مضبوط کڑی عمران مسعود ہیں۔ عمران مسعود کا سیاسی کیریئر 20 سالوں پرمحیط ہے اوروہ کئی سیاسی پارٹیوں میں رہ چکے ہیں۔ سال 2006 میں وہ سہارنپورسے نگرپالیکا کے چیئرمین بنے تھے۔ اس کے بعد 2007 میں اسمبلی الیکشن ہوئے توبطورآزاد امیدوار لڑکرمظفرآباد سے رکن اسمبلی بنے۔ حالانکہ اس کے بعد انہوں نے 4 باراسمبلی اورلوک سبھا الیکشن میں حصہ لیا، لیکن ہارگئے۔ خاص بات یہ تھی کہ ہرالیکشن میں ان کو زبردست ووٹ ملے تھے۔ سال 2012 میں نکڑاسمبلی حلقہ سے کانگریس کے ٹکٹ پر قسمت آزمائی کی، لیکن صرف 4 ہزار ووٹ سے ہارگئے۔

عمران مسعود جاچکے ہیں جیل

اسی طرح سال 2014 میں سہارنپور سے کانگریس کے ٹکٹ پرلوک سبھا الیکشن لڑا۔ تب انہیں 4 لاکھ سے زیادہ ووٹ ملے تھے اور 65 ہزار ووٹ سے ہارہوئی تھی۔ یہ وہی الیکشن تھا، تب عمران مسعود نے وزیراعظم مودی سے متعلق متنازعہ تبصرہ کیا تھا اور جیل بھی جانا پڑا تھا۔ عمران مسعود نے سال 2017 میں پھر کانگریس کے ٹکٹ پر نکڑ اسمبلی حلقہ سے قسمت آزمائی کی، لیکن وہ ایک بار پھر معمولی فرق سے الیکشن جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

گزشتہ بار2019 میں بھی انہوں نے کانگریس کے ٹکٹ پرسہارنپورلوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑا اورسماجوادی پارٹی-بی ایس پی کے الائنس کے باوجود 2 لاکھ سے زیادہ ووٹ ملے اوربی ایس پی نے یہ سیٹ جیت لی۔ عمران مسعود سال 2022 اسمبلی الیکشن کے وقت سماجوادی پارٹی میں چلے گئے تھے، لیکن انہیں ٹکٹ نہیں دیا گیا۔ سماجوادی پارٹی چھوڑ کر بی ایس پی میں شامل ہوئے، لیکن زیادہ دنوں تک وہاں بھی نہیں رہے اوراپنی پرانی پارٹی کانگریس میں لوٹ آئے۔ سماجوادی پارٹی اورکانگریس الائنس نے انہیں سہارنپورسے اپنا امیدوار بنایا ہے اوروہ بی جے پی امیدوار کو سخت ٹکر دے رہے ہیں۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

22 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

59 minutes ago