بھارت ایکسپریس۔
لوک سبھا الیکشن 2024 کے ساتویں مرحلے کی ووٹنگ ختم ہونے کے ساتھ ہی ایگزٹ پول جاری ہوگئے ہیں۔ روڈ میپ ٹووِن اوربھارت ایکسپریس کے ایگزٹ پول میں انڈیا الائنس کوبڑا جھٹکا لگتا ہوا نظرآرہا ہے۔ ایگزٹ پول 2024 کے مطابق، ایک بارپھربی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کی واپسی ہو رہی ہے اورمودی حکومت ہیٹ ٹرک لگا سکتی ہے۔ حالانکہ حتمی نتائج 4 جون کوآئیں گے۔ ایگزٹ پول کے نتائج سے کافی حد تک تصویرواضح ہوگئی ہے اور2024 میں این ڈی اے کی حکومت بننے والی ہے۔
بھارت ایکسپریس نیوزنیٹ ورک کی طرف سے کئے گئے ایگزٹ پول کے مطابق، بی جے پی کو2019 کے مقابلے کوئی نقصان ہوتا ہوا نظرنہیں آرہا ہے۔ ہندوستان کے سب سے بڑے سیمپل سروے میں روڈ میپ ٹووِن اوربھارت ایکسپریس نے 208654 لوگوں سے بات کی۔ یہ سیمپل اس وقت لئے جب ووٹرووٹ ڈال کرووٹنگ مرکزسے باہرآئے۔ شہری اوردیہی علاقوں سے یہ سیمپل لئے گئے ہیں۔
بھارت ایکسپریس کے ایگزٹ پول کے مطابق، 2019 کے آس پاس ہی این ڈی اے ایک بارپھرنظرآرہی ہے۔ این ڈی اے کو 345 سے 362 سیٹیں ملنے کا اندازہ ہے۔ جبکہ بی جے پی کو305 سے 312 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ اگرانڈیا الائنس کی بات کی جائے تو 126 سے 133 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ جبکہ کانگریس کو 77 سے 81 سیٹیں ملنے کا اندازہ ہے۔ اس کے علاوہ دیگر کو 55 سے 65 سیٹیں مل سکتی ہیں۔
این ڈی اے کو 47.40 فیصد ووٹ ملنے کا امکان ہے۔ جبکہ بی جے پی کو 39 فیصد ووٹ ملنے کا امکان ہے۔ انڈیا الائنس کی اگر بات کی جائے تواسے 33.98 فیصد ووٹ شیئر ملنے کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔ کانگریس کو 22.9 فیصد ووٹ ملنے کا مکان ہے جبکہ دیگر کو 18.60 فیصد ووٹ ملنے کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔ 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں این ڈی اے کو 45.30 فیصد ووٹ ملے تھے۔ تب این ڈی اے کے حصے میں 353 سیٹیں آئی تھیں۔ جبکہ یوپی اے کو 27.50 فیصد ووٹ ملے تھے اور اس کے حصے میں 91 سیٹیں گئی تھیں۔ کانگریس کو 19.49 فیصد ووٹ ملے تھے۔ دیگر کے حصے میں 21 فیصد ووٹ گئے تھے اوران کو 84 سیٹیں ملی تھیں۔
فلودی سٹہ بازار نے کیا یہ بڑا دعویٰ
انتخابی نتائج سے پہلے پورے ملک میں سٹہ بازار کافی سرگرم ہیں، کوئی این ڈی اے کو سبقت تو کوئی انڈیا الائنس کی جیت کو دکھا رہا ہے۔ فلودی سٹہ بازار میں اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ این ڈی اے کو 253 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ بی جے پی کو 209 سیٹیں جیتنے کا اندازہ ہے اور کانگریس کو 117 سیٹیں مل سکتی ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…
دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اور نوکر شاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی…