Lok Sabha Election 2024: لوک سبھا انتخابات 2024 سے پہلے کانگریس کو ایک اور جھٹکا لگا ہے۔ پیر کو کانگریس چھوڑنے والے ارجن موڈھواڈیا آج بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں۔ ارجن موڈھواڈیا کے ساتھ کانگریس کی گجرات یونٹ کے ورکنگ صدر امبریش ڈیر نے بھی بی جے پی سے ہاتھ ملایا ہے۔ امبریش ڈیر نے بھی کل کانگریس پارٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ گجرات کے سب سے سینئر اور بااثر اپوزیشن لیڈروں میں سے ایک موڈھواڈیا نے 2022 کے انتخابات میں پوربندر اسمبلی حلقہ میں بی جے پی کے تجربہ کار لیڈر بابو بوکھیریا کو شکست دی تھی۔
موڈھواڈیا نے کل اپنا استعفیٰ گجرات اسمبلی کے اسپیکر شنکر چودھری کو سونپ دیا تھا۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کی ‘بھارت جوڑو نیائے یاترا’ 7 مارچ کو گجرات میں داخل ہوگی، اس سے پہلے موڈھواڈیا بی جے پی میں شامل ہوچکے ہیں۔ کچھ دن پہلے پارٹی کے راجیہ سبھا ممبر اور سابق مرکزی وزیر ناران راٹھوا اپنے بیٹے اور بڑی تعداد میں حامیوں کے ساتھ حکمراں بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔
موڈھواڈیا (67) تقریباً 40 سال سے کانگریس سے وابستہ تھے۔ موڈھواڈیا کے استعفیٰ کے ساتھ ہی 182 رکنی اسمبلی میں کانگریس کے اراکین اسمبلی کی تعداد کم ہو کر 14 ہو گئی ہے۔ کل پارٹی سے استعفیٰ دینے کے بعد موڈھواڈیا نے کہا تھا کہ کانگریس پارٹی نے ایودھیا میں تہوار کا بائیکاٹ کرکے بھگوان رام کی جس طرح توہین کی ہے اس سے ان جیسے بہت سے لوگوں کو تکلیف ہوئی ہے۔ اب وہ راحت محسوس کر رہے ہیں۔ چراغ پٹیل اور سی جے چاوڈا کے بعد موڈھواڈیا پچھلے چار مہینوں میں استعفی دینے والے تیسرے کانگریس ایم ایل اے ہیں۔ پٹیل نے دسمبر میں اور چاوڈا نے جنوری میں استعفیٰ دیا تھا۔
اس سے قبل بھی کئی رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں
آپ کو بتاتے چلیں کہ گجرات میں کانگریس کو ایک کے بعد ایک جھٹکا لگ رہا ہے۔ اس سال جنوری کے مہینے میں کانگریس کے ایک سینئر لیڈر اور ایم ایل اے نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ سی جے چاوڑا ویزہ پور سیٹ سے ایم ایل اے تھے۔ اس سے پہلے کھمبھات سیٹ سے ایم ایل اے چراغ پٹیل نے بھی پارٹی چھوڑ دی تھی۔ آپ کو بتا دیں کہ سی جے چاوڈا نے 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں گاندھی نگر لوک سبھا سیٹ سے امت شاہ کے خلاف مقابلہ کیا تھا۔ سی جے چاوڑا کو سابق سی ایم شنکر سنگھ بگھیلا کا قریبی سمجھا جاتا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…