قومی

Lok Sabha Election 2024: سمرتی ایرانی نے پرینکاگاندھی واڈرا کے شوہر کا نام لیتے ہوئے کانگریس پر لگایا نشانہ

مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے بدھ (24 اپریل) کو یوپی کے امیٹھی میں ایک انتخابی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے گاندھی خاندان کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہاکہ جی جا جی  آئیں گے تو تیواری جی کہہ رہے ہیں کہ گھر کے کاغذات چھپوا دو، کیونکہ جی جا جی کی نظریں  پکی ہیں۔رابرٹ واڈرا کو نشانہ بناتے ہوئے اسمرتی ایرانی نے کہا، “تیواری جی کہہ رہے ہیں کہ آپ کو گھر کے کاغذات چھپانے چاہئیں، کیونکہ بہنوئی کی نظر ان پر لگی ہوئی ہے۔ چاہے جی جا ہو یا سالا،یہاں سب مودی کے دیوانے ہیں۔ آج یہاں اگر ٹراما سینٹر بنا ہے تو وہ صرف مودی کی وجہ سے ہے۔ جب سے ہمیں مودی حکومت میں دہلی بھیجا گیا تھا، ہم نے امیٹھی میں ایک لاکھ سے زیادہ گھر بنائے ہیں۔ جو کام ہم نے پانچ سال میں کیا، جس میں دو سال کورونا میں ہوئے، جو کام تین سال میں ہوئے وہ پچھلے 15 سالوں میں نہیں ہوئے۔

اسمرتی نے گاندھی خاندان سے سوال پوچھے

گاندھی خاندان کو نشانہ بناتے ہوئے اسمرتی نے کہا کہ اگر سونیا گاندھی، راہل اور پرینکا چاہتے تو کیا وہ غریبوں کے گھروں کو نل کا پانی، مکان وغیرہ فراہم نہیں کر سکتے تھے۔ کانگریس پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہر ایک کی آمدنی کا حساب لگائیں گے، پھر ہر ایک کی جائیداد لیں گے اور جس کو چاہیں بانٹ دیں گے، ہم سب جانتے ہیں کہ کانگریس والے ایک بار جائیداد لے لیں تو وہ صرف اپنی جیبیں بھرتے ہیں ۔

آپ کو بتا دیں کہ امیٹھی لوک سبھا سیٹ پر 20 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ اس سیٹ پر بی جے پی نے مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کو ٹکٹ دیا ہے۔ حالانکہ کانگریس نے ابھی تک اس سیٹ پر کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیا ہے۔جبکہ مانا یہ جارہا ہے کہ راہل گاندھی کو ایک بار پھر امیٹھی سے میدان میں اتارا جا سکتا ہے۔ اس کو لیکر قریب قریب تیاری شروع ہوچکی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Suriya’s ‘Seen’: سوریا کی فلم سین نے باکس آفس پر مچایا تہلکہ، چھٹے دن 100 کروڑ سے تجاوز

فلم نے چھٹے دن تمل ورژن سے سب سے زیادہ 5.70 کروڑ روپے کمائے، جو…

2 minutes ago

Amit Shah to visit Delhi Police Headquarters today: امن و قانون کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے امت شاہ آج دہلی پولیس ہیڈکوارٹر کا کریں گے دورہ

یہ میٹنگیں مرکز کی جانب سے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کے عزم کے…

10 minutes ago

Sam Pitroda Praises PM Modi: ’’وزیر اعظم ایک بہترین مقرر اور محنتی انسان ہیں…‘‘، سیم پترودا نے پی ایم مودی کی تعریف کی

انڈین اوورسیز کانگریس کے صدر سیم پترودا نے کہا کہ اگرچہ ان کے اور پی…

55 minutes ago