قومی

Lok Sabha and Rajya Sabha did not function: مانسون سیشن 2026 میں 19 دن میں 19 گھنٹے بھی نہیں چلی لوک سبھا، راجیہ سبھا کا بھی برا حال، حکومت اور اپوزیشن کے جھگڑے میں ٹیکس پیئرز کے 175 کروڑ روپے ضائع

نئی دہلی: پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس آج یعنی 13 اگست 2026 کو اختتام پذیر ہوگیا۔ آخری دن بھی دونوں ایوانوں میں زبردست ہنگامہ دیکھنے کوملا۔ لوک سبھا میں وندے ماترم کے پڑھے جانے کے بعد کارروائی ملتوی کردی گئی، جبکہ راجیہ سبھا میں تقریباً ایک گھنٹے تک بحث ہوئی۔ اس بارکا مانسون اجلاس مسلسل ہنگامے، نعرے بازی اورباربارکارروائی ملتوی ہونے کی نذر ہوگیا۔ چڑھاوا چوری، لاٹھی چارج، جنترمنترپرطلبہ کے احتجاج اور ایف سی آراے بل سمیت کئی مسائل اجلاس کے دوران بحث کا مرکزرہے۔  پی آرایس لیجسلیٹو ریسرچ کے مطابق اس اجلاس میں دونوں ایوانوں کی مجموعی طورپر19 نشستیں مقررتھیں اورہرایوان میں تقریباً 114 گھنٹے کام ہونا تھا، لیکن دونوں ایوان اس ہدف کے قریب بھی نہیں پہنچ سکے۔ اعداد و شمار کے مطابق اجلاس کے دوران مجموعی طورپر173 گھنٹے 10 منٹ ضائع ہوئے۔ اس دوران پارلیمانی کارروائی میں رکاوٹ کے باعث ٹیکس پیئرزیعنی عام شہریوں کے تقریباً 175 کروڑروپے ضائع ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

راجیہ سبھا کی پروڈکٹیوٹی صرف 39.17 فیصد

پی آرایس کے اعداد و شمارکے مطابق مانسون اجلاس کے دوران راجیہ سبھا کی پروڈکٹیوٹی محض 39.17 فیصد رہی۔ راجیہ سبھا میں تقریباً 114 گھنٹے کام ہونا تھا، لیکن کارروائی صرف تقریباً 37 گھنٹے 20 منٹ تک چل سکی۔ یعنی تقریباً 76 گھنٹے 40 منٹ کا قیمتی وقت ضائع ہوگیا۔ پورے اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان مختلف مسائل پرمسلسل احتجاج کرتے رہے۔ طلبا کے احتجاج پر پولیس کارروائی ہو یا دیگرسیاسی تنازعات، ان معاملات کے باعث ایوان کی کارروائی کئی مرتبہ دوپہراورشام تک ملتوی کرنی پڑی۔ کانگریس سمیت اپوزیشن جماعتوں کا الزام رہا کہ حکومت اہم سوالات سے بچنے کی کوشش کررہی ہے جبکہ حکمراں جماعت کا کہنا تھا کہ وہ ہرمعاملے پربحث کے لیے تیارہے۔

لوک سبھا کی پروڈکٹیوٹی صرف 19 فیصد

اگرراجیہ سبھا کا حال خراب رہا تولوک سبھا کی صورت حال اس سے بھی زیادہ خراب رہی۔ پی آرایس کے مطابق مانسون اجلاس 2026 میں لوک سبھا کی پروڈکٹیوٹی صرف 19 فیصد رہی۔ لوک سبھا کی کارروائی صرف 17 گھنٹے 30 منٹ تک چل سکی، جبکہ تقریباً 96 گھنٹے 30 منٹ کا وقت ضائع ہوگیا۔ لوک سبھا میں بھی ہنگامے کا سلسلہ جاری رہا۔ کئی اہم بلوں پر بحث متاثرہوئی اورجن بلوں کومنظورکیا جانا تھا، ان پربھی مناسب بحث نہیں ہوسکی۔ ایوان کی کارروائی تقریباً ہرروزدوپہر 12 بجے، پھر2 بجے اورکئی مرتبہ شام 5 بجے تک ملتوی کی جاتی رہی۔ اجلاس کے آخری دن بھی حکمراں جماعت اوراپوزیشن کے درمیان تعطل ختم نہ ہوسکا، جس کے بعد لوک سبھا کی کارروائی غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردی گئی۔

کتنے بل منظور ہوئے؟

قانون سازی کے اعتبارسے حکومت کے کھاتے میں دونوں ایوانوں سے 12 بل منظور ہوئے۔ ان میں عوامی امتحانات میں غیر منصفانہ ذرائع کی روک تھام، قومی وقار، پیدائش و اموات کے اندراج، سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد، ایم ایس ایم ایس، ٹیکسیشن، بینکرز بکس آف ایویڈنس، ٹریبونلزریفارمز، کیرالہ کے نام کی تبدیلی اورایم ایم ڈی آرترمیمی بل شامل ہیں۔ تاہم بحث کے محاذ پرلوک سبھا میں صرف نقل کی روک تھام سے متعلق بل پر ہی خاطرخواہ بحث ہوسکی۔ اجلاس کے آخری دن بھی ہنگامہ ختم نہیں ہوا۔ راجیہ سبھا میں ایم ایم ڈی آر ترمیمی بل منظور ہونے کے بعد کارروائی ملتوی کردی گئی۔ اسی دوران ملکارجن کھڑگے نے ہلدوانی میں ان کے پروگرام کے بعد مبینہ طورپراسٹیج کے شدھی کرن کیے جانے کا معاملہ بھی اٹھایا۔

سوالات اور زیرو آور میں بھی محدود کارروائی

راجیہ سبھا کے اعداد و شمار بھی اجلاس کے دوران پارلیمانی کام کاج کی تصویر واضح کرتے ہیں۔ ارکان کے پاس 285 سوالات، 380 زیروآورتجاویزاور380 خصوصی ذکرکے مواقع تھے، لیکن ایوان میں صرف 16 سوالات، 52 تجاویزاور 93 خصوصی ذکر ہی اٹھائے جاسکے۔ یعنی پارلیمانی کام کاج کے لیے دستیاب وقت اورمواقع کا ایک بڑا حصہ ہنگامے اور کارروائی میں رکاوٹ کی وجہ سے استعمال نہیں ہوسکا۔ اگرچہ دونوں ایوانوں سے 12 بل منظور ہوئے، لیکن ان پرہونے والی بحث محدود رہی۔ یوں 2026 کا مانسون اجلاس قانون سازی کے ساتھ ساتھ شدید سیاسی تعطل، احتجاج اورہنگامے کی وجہ سے بھی یاد رکھا جائے گا، جبکہ اس دوران ضائع ہونے والے پارلیمانی وقت اور ٹیکس پیئرز کے پیسے پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں اورسوالات اٹھتے رہیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

2 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

3 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

3 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

4 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

5 hours ago