نئی دہلی: لوک سبھا میں اسپیکراوم برلا کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تجویز کے دوران اپوزیشن کے اراکین پارلیمنٹ نے حکومت پرجم کرتنقید کی۔ اتنا ہی نہیں اسپیکراوم برلا پربھی الزام لگائے۔ اپوزیشن کے الزامات کوغلط بتاتے ہوئے وزیرداخلہ امت شاہ نے کہ کہ گوروگوگوئی اسپیکرسے متعلق غلط تشریح کررہے ہیں۔ اس دوران کانگریس ایم پی گوروگوگوئی نے جنرل ایم نرونے کی کتاب کا معاملہ اٹھایا توپارلیمنٹ میں ہنگامہ مچ گیا۔ ہنگامہ بڑھتے ہوئے دیکھ کراسپیکرکی کرسی پربیٹھے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ جگدمبیکا پال نے پارلیمنٹ کی کارروائی 2 بجے تک ملتوی کردی۔
منگل کے روزاپوزیشن نے لوک سبھا اسپیکرکے خلاف لائی گئی تحریک عدم اعتماد کی تجویزپربحث شروع کی۔ گوروگوگوئی نے اپنے خطاب کے دوران حکومت پربڑے الزام لگائے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکرکوغیرجانبدارہونا چاہئے۔ اس کے لئے کوئی برسراقتداریا اپوزیشن کا نہیں ہو۔ تاہم اسپیکرغیرجانبدارنہیں ہیں۔ تحریک عدم اعتماد کسی شخص کے خلاف نہیں ہے۔ تحریک عدم اعتماد کی تجویزلاکرہم خوش نہیں ہیں۔ ہمیں مجبوری میں یہ تجویزلانی پڑی ہے۔ گوروگوگوئی نے الزام لگایا کہ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر کو پارلیمنٹ میں بولنے نہیں دیا جاتا ہے۔ تقریباً 20 ہزاران کے ساتھ ایسا کیا گیا۔ اپوزیشن کے لیڈران کوبولنے کے لئے مائیک نہیں ملتا ہے۔ اب مائیک کو بھی ہتھیار کی طرح استعمال میں لایا جا رہا ہے۔
امت شاہ نے گوگوئی کے الزامات کو بتایا غلط
گوروگوگوئی نے کہا کہ ایوان کے وقارکی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے۔ اسی فرض کوپورا کرنے کے لیے یہ قرارداد لائی گئی ہے۔ کیونکہ ملک کومعلوم ہونا چاہئے کہ ایوان کیسے چلتا ہے۔ اس ایوان کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں۔ مرکزی حکومت پرحملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ قیادت کمزورہے اورسوالات سے بھاگ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکرنے اپوزیشن کی آواز دبائی ہے۔ اسی درمیان امت شاہ نے درمیان میں گورگو گوگوئی کو ٹوکا اورکہا کہ ایوان جب الیکشن میں جاتا ہے تب بھی اسپیکرکا دفتر کام کرتا ہے۔ یہ عہدہ خالی نہیں رہتا ہے۔ اس درمیان کارروائی دوپہر2 بجے تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔
تحریک عدم اعتماد کی تجویز پربحث کے لئے 10 گھنٹے مختص
اسپیکرکے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تجویزپربحث سے متعلق اسپیکرکی کرسی پربیٹھے بی جے پی کے سینئرلیڈرجگدمبیکا پال نے کہا کہ بحث کے لئے 10 گھنٹے دیئے گئے ہیں اورانہوں نے اراکین پارلیمنٹ سے تحریک عدم اعتماد کی تجویزپربحث میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسپیکرنے اپوزیشن کی تجویزکی اجازت اورعمل کے حوالے سے فراخدلی کا مظاہرہ کیا ہے۔
امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم کی 25 سالہ عوامی خدمت کا ذکر اس…
یونیورسٹی آف ممبئی کے شعبۂ قانون اور چیف جسٹس ایم سی چھاگلا میموریل ٹرسٹ کے…
پروفیسر شاہد صدیقی نے کہا کہ آج کے نوجوانوں کو اردو سے جوڑنے کے لیے…
مانسون کی سرگرمیاں برقرار، بعض علاقوں میں بارش اور گرج چمک کا امکان؛ دہلی میں…
ڈاکٹر شمس اقبال نے اردو صحافیوں سے زبان کے معیار پر بھی خصوصی توجہ دینے…
بھارت ایکسپریس اردو کے تیسرے نیشنل کانکلیو میں اردو، صحافت اور نئی ٹیکنالوجی پر گفتگو،…