Maulana Mahmood Madni: ہندوستانی اسلامی عالم دین محمود مدنی کا نام بھی دنیا کے بااثر مسلمانوں کی فہرست (List of 50 most influential Muslim religious leaders of the world)میں شامل، 500 افراد میں جگہ بنائی- دنیا کی 500 بااثر ترین مسلم شخصیات کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ اس میں ہندوستانی اسلامی عالم دین کا نام بھی شامل ہے۔ یہ کوئی اور نہیں بلکہ جمعیۃ علماء ہند(Jamiat e Ulema e Hind) کے صدر مولانا محمود مدنی ہیں جو دنیا کی سب سے بااثر مسلم شخصیات میں سے ایک بن گئے ہیں۔ یہ فہرست اردن کی غیر سرکاری تنظیم ‘دی رائل آل البیت انسٹی ٹیوٹ فار اسلامک تھاٹ’ (RABIIT) نے شائع کی ہے۔ اس فہرست میں پہلا نام سعودی عرب کے بادشاہ سلمان(King Salman of Saudi Arabia) بن عبدالعزیز آل سعود کا ہے اور دوسرے نمبر پر سعودی عرب کے سخت مخالف ایران کے سپریم مذہبی رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای(Ayatullah Ali Khamnei) کا ہے۔ فہرست میں قطر(Qatar)کے حکمران شیخ تمیم (Sheikh Tameem)بن حمد الثانی تیسرے اور ترکی(Turkey) کے صدر رجب طیب اردگان(Erdogon) چوتھے نمبر پر ہیں۔ بڑی بات یہ ہے کہ طالبان، حزب اللہ جیسی دہشت گرد تنظیموں سے وابستہ لوگوں کو بھی اس فہرست میں جگہ دی گئی ہے۔
۔۔بھارت ایکسپریس
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…
دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اور نوکر شاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی…