قومی

Rain and Snowfall Expected in J&K: جموں و کشمیر میں 22 سے 28 جنوری کے دوران بارش اور برفباری کا امکان، محکمہ موسمیات نے جاری کی ایڈوائزری

سری نگر: جموں و کشمیر کے مشہور اسکی ریزورٹ گلمرگ میں منگل کے روز کم سے کم درجہ حرارت گر کر منفی 5.5 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے 22 جنوری کی شام سے ہلکی سے شدید بارش اور برفباری کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔

سری نگر میں منفی 3.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ

محکمہ موسمیات کے مطابق سری نگر شہر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.4 ڈگری سیلسیس، پہلگام میں منفی 4.4 اور گلمرگ میں منفی 5.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسی طرح جموں شہر اور کٹرہ میں کم سے کم درجہ حرارت 7.4 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا، جبکہ بٹوٹے میں 2.5، بانہال میں منفی 1.6 اور بھدرواہ میں منفی 1.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کی طرف سے ایڈوائزری جاری

محکمہ موسمیات نے 22 سے 28 جنوری کے دوران خراب موسم کے پیش نظر ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں دو ویسٹرن ڈسٹربنس جموں و کشمیر کو متاثر کرنے کا امکان رکھتے ہیں، جس کے باعث موسم میں نمایاں تبدیلی آ سکتی ہے۔

زمینی اور فضائی آمد و رفت متاثر ہونے کا امکان

ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا ہے کہ مرکز کے زیر انتظام خطے کے درمیانی اور بالائی علاقوں میں زمینی اور فضائی آمد و رفت متاثر ہو سکتی ہے۔ اس میں جموں-سری نگر قومی شاہراہ اور دیگر اہم سڑکیں بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کئی علاقوں میں لینڈ سلائیڈ، کیچڑ کے تودے کھسکنے اور 40 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

منصوبہ بندی انتہائی احتیاط سے کرنے کا مشورہ

موسمی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے مسافروں، سیاحوں اور ٹرانسپورٹروں کو اپنی سفری منصوبہ بندی انتہائی احتیاط سے کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ برفیلے علاقوں میں رہنے والے افراد کو ڈھلوانی اور برفانی تودے گرنے کے خدشے والے مقامات پر جانے سے گریز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ وہیں کسانوں کو اس عرصے کے دوران آبپاشی، کھاد ڈالنے اور کیمیائی اسپرے جیسی سرگرمیوں کو عارضی طور پر روکنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ویسٹرن ڈسٹربنس بحیرۂ روم کے خطے میں بننے والا ایک ایکسٹرا ٹراپیکل طوفان ہوتا ہے، جو بھارتی برصغیر کے شمال مغربی حصوں میں سردیوں کے دوران اچانک بارش اور برفباری کا سبب بنتا ہے۔ بھارت، پاکستان، نیپال اور بنگلہ دیش میں ربیع کی فصل کی پیداوار کا بڑا انحصار ویسٹرن ڈسٹربنس کی سرگرمیوں پر ہوتا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

‘I Was Ashamed of Being a Hindu’: ’مجھے ہندو ہونے پر شرمندگی ہو رہی تھی‘، سوّرا بھاسکر نے بابری مسجد کے خلاف ہوئے فیصلے پر کیا اظہارِ خیال

سوّرا بھاسکر نے 2019 کے ایودھیا فیصلے کو ’غیر منصفانہ‘ قرار دیتے ہوئے مسلم دوستوں…

13 hours ago

Meri Degree Ka Kya Campaign: یوتھ کانگریس نے شروع کی ’میری ڈگری کا کیا؟‘ مہم، ایک سال میں سرکاری عہدے پُر کرنے کا مطالبہ

سرکاری محکموں میں خالی منظور شدہ عہدوں کو ایک سال کے اندر پُر کرنے کا…

14 hours ago

Kiren Rijiju Speech Bharat Express Urdu Conclave: عشق کرنا ہے تو اردو سیکھیے! بزمِ صحافت میں کرین رجیجو نے کہا-یہ ہندوستانی زبان ہے

بھارت ایکسپریس اردو کے ’بزمِ صحافت‘ میں مرکزی وزیر کرین رجیجو نے اردو کو گنگا…

15 hours ago

Shahnawaz Hussain At Bharat Express Urdu Conclave: ’اپیندر رائے اردو کے سب سے بڑے دوست‘، بزمِ صحافت میں شاہنواز حسین نے کھل کر کی تعریف

شاہنواز حسین نے کہا، اردو کو بھلائے جانے کے دور میں اپیندر رائے اسے آگے…

16 hours ago