Weather Updates: دہلی سمیت پورے شمالی ہندوستان میں شدید سردی نے تباہی مچا رکھی ہے۔ سردی کی لہر نے لوگوں کو سخت پریشان کر رکھا ہے۔ پہاڑی علاقوں میں برف باری نے میدانی علاقوں میں موسم سرما کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی ماضی میں بھی دیکھی جا چکی ہے۔ لیکن اس دوران محکمہ موسمیات نے سردی سے نجات ملنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دارالحکومت دہلی کے درجہ حرارت میں گزشتہ دنوں کے مقابلے قدرے اضافہ ہو سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 19 جنوری کو سردی کی لہر سے راحت ملے گی اور ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ دوسری طرف دہلی میں آج صبح موسم صاف رہا، ساتھ ہی ہلکی بوندا باندی بھی دیکھنے میں آئی۔ جس کی وجہ سے اتر پردیش میں سردی کی لہر سے کچھ راحت مل سکتی ہے۔
دوسرے ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے بڑھے گی سردی
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کی شب ایک تازہ ویسٹرن ڈسٹربنس نے دستک دی جس کا اثر آج دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، دوسرا ویسٹرن ڈسٹربنس 20 جنوری سے 26 جنوری تک مغربی ہمالیائی خطہ کو متاثر کرے گا۔ اس کا اثر شمال مغربی ہندوستان پر 23 سے 25 جنوری کے درمیان سب سے زیادہ نظر آئے گا۔ دوسرے ویسٹرن ڈسٹربنس کے باعث پہاڑی علاقوں میں 21 جنوری سے بارش اور برف باری کا سلسلہ شروع ہوگا۔ بارش اور برف باری کا یہ سلسلہ 25 جنوری تک جاری رہے گا۔ دوسری جانب 23 اور 24 جنوری کو کئی مقامات پر تیز بارش اور کئی مقامات پر برفباری ہوسکتی ہے۔ جس کے باعث میدانی علاقوں میں سردی مزید بڑھ سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں- Weather Updates: پہاڑوں پر برفباری سے میدانی علاقوں میں سردی میں اضافہ، برفیلی ہواؤں نےبڑھائی سردی کی شدت
دہلی میں موسم کیسا رہے گا؟
راجدھانی دہلی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 21 ڈگری ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ اور محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں آج بارش ہو سکتی ہے۔ دہلی کے علاوہ ہریانہ اور چنڈی گڑھ کے کئی حصوں میں 22 جنوری کو بارش ہونے کا امکان ہے۔ شمالی ہندوستان کی کئی ریاستوں میں 23 جنوری سے 25 جنوری تک ہلکی بارش کا امکان ہے۔
لکھنؤ میں ملے گی سردی سے راحت
اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں آج کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 21 ڈگری ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ لکھنؤ میں صبح کے وقت دھند دیکھی جا سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دن کے وقت آسمان صاف رہنے کی توقع ہے۔
-بھارت ایکسپریس
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…
دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اورنوکرشاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی موضوعات پر…
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…