Ladakh News: مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ میں لیفٹیننٹ گورنر بی ڈی مشرا نے آج ہمالیائی فلم فیسٹیول ٹی ایچ ایف ایف 2023 کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح کیا۔ اس دوران سندھو کلچر سینٹر میں سی ای سی لیہ تاشی گیلسن، مشیر لداخ ڈاکٹر پون کوتوال، کمشنر سیکریٹری پدما انگمو، یو ٹی انتظامیہ کے سیکریٹری، ضلعی افسر اور لداخ فلم انڈسٹری کے اراکین موجود تھے۔
مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ انتظامیہ کے محکمہ اطلاعات اور تعلقات عامہ (DIPR) نے بتایا کہ لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل (LAHDC)، لیہہ کے تعاون سے منعقدہ 5 روزہ پروگرام کا آغاز Netflix انڈیا کے ‘جانِ جان’ کی اسکریننگ کے ساتھ ہوا۔ جس میں کرینہ کپور خان، جیدیپ اہلاوت اور وجے ورما نے اداکاری کی ہے اور سوجوئے گھوش کے ڈائریکشن میں بنی ہے۔ لداخی شارٹ فلم کی، ‘لاسٹ ڈیز آف سمر’ لداخی کے فلمساز اسٹینزن ٹانکونگ نے ڈائریک کی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے THFF 2023 کے ایک حصے کے طور پر فلم ساز/ فوٹوگرافر اچل مشرا کی طرف سے منعقد کی گئی فوٹو گرافی ورکشاپ کی تصاویر کی نمائش کرنے والے اسٹالوں کا دورہ کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے لداخ میں ایسے اہم پروگراموں کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا اور کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پر ستمبر کے مہینے میں منعقد ہونے والے لداخ کے تہواروں کے کیلنڈر ’’کارنیوال آف لداخ‘‘ کی بھی نقاب کشائی کی گئی۔ کمشنر سکریٹری پدما انگمو نے اپنی تقریر میں ہمالیائی فلم فیسٹیول کے 2021 کے پہلے ایڈیشن کے سفر کے بارے میں بات کی۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…