قومی

LIC RS 31000 Cr Investment in Adani Stocks hits RS 45000 Crore: اڈانی گروپ نے ایل آئی سی کو کرایا زبردست فائدہ، 2 ماہ میں ہوا 6000 کروڑ سے زیادہ کا فائدہ

اڈانی گروپ کو سپریم کورٹ پینل سے کلین چٹ ملنے کے بعد سے گوتم اڈانی کی سلطنت کے اچھے دنوں کی واپسی ہوگئی ہے۔ جمعہ کے روز سے اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے شیئروں میں مسلسل تیسری چھائی ہوئی ہے۔ سرمایہ کار شیئرس میں مسلسل خریداری کر رہے ہیں۔ عالم یہ ہے کہ ہر دن کمپنی کے شیئروں میں اپراسٹاک لگانا پڑ رہا ہے۔ خیر جنوری سے مسلسل جن شیئروں میں کمی آرہی تھی اور ان میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو ناتجربہ کار مانا جا رہا تھا وہیں آج شیئر بازار کے سکندر بنے ہوئے ہیں، ایل آئی سی ان میں سے ایک ہے۔

 صرف  3 دنوں کی تیزی میں ایل آئی سی ہوا مالا مال

دراصل، ایل آئی سی نے پہلے سے اڈانی گروپ کی کئی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کررکھی تھی، لیکن جس وقت شیئروں میں گراوٹ شروع ہوئی تھی، اس وقت بھی ایل آئی سی کا بھروسہ اڈانی گروپ میں کم نہیں ہوا۔ انشورنس کمپنی نے مسلسل اپنی شراکت داری کو بڑھایا اور اب 2 ماہ کے بعد ایل آئی سی کو اس کا زبردست فئدہ ہوا ہے۔ صرف اپریل سے لے کراب تک ایل آئی سی  کو صرف اڈانی کے شیئرس کی وجہ سے تقریباً  6200 کروڑ وپئے کا فائدہ ہوا ہے۔ ایل آئی سی نے جب اڈانی گروپ کی مختلف کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی تھی، اس وقت اس کی ٹوٹل ویلیو (مجموعی قیمت) 31000  کروڑ روپئے تھی جو آج کی تاریخ میں بڑھ کر45000  کروڑ ہوگئی ہے۔

اڈانی گروپ میں ایل آئی سی کا انویسٹمنٹ

کس میں کتنا ہے شیئر

بی ایس ای کے ڈاٹا کے مطابق ایل آئی سی کے پاس اڈانی پورٹس میں ایل آئی سی کی 9.12 فیصد، اڈانی انٹرپرائزز کی 4.25 فیصد، اڈانی ٹرانسمیشن میں 3.68 فیصد، اڈانی گرین اینرجی میں 1.28 فیصد، اڈانی ٹوٹل گیمس میں 6.02 فیصد شراکت داری ہے۔ اڈانی گروپ کی سیمنٹ کمپنیوں میں بھی ایل آئی سی کا ایکسپوزر ہے۔ امبوجا سیمنٹ میں 6.29 فیصد اور اے سی سی میں 6.41 فیصد حصہ داری ایس آئی سی کے پاس ہے۔

ہنڈن برگ رپورٹ کے وقت کیا تھے حالات؟

ایل آئی سی نے جنوری 2023 کے آخر میں کہا تھا کہ بیمہ کمپنی نے اڈانی گروپ کی کمپنیوں میں کل 30,127  کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔ ہنڈن برگ کی رپورٹ آنے سے پہلے اڈانی گروپ کے شیئروں میں ایل آئی سی کی سرمایہ کاری کی قیمت 82000  کروڑ روپئے ہوا کرتی تھی۔ حالانکہ ان لیول سے ایل آئی سی  کا ہولڈنگ ویلیو ابھی بھی 37,000  کروڑ روپئے کم ہے۔ تاہم چند دنوں کی تیزی میں جس طرح سے اڈانی گروپ کے شیئروں میں فائدہ ہوا ہے، اس سے کمپنی کا مارکیٹ کیپٹل میں تقریباً 2 لاکھ کروڑ کا اضافہ ہوا ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

21 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

54 minutes ago