قومی

CM Kejriwal: ایل جی صاحب، ہماری دہلی میں کیا ہو رہا ہے؟،سی ایم کیجریوال نے ساکیت کورٹ فائرنگ پر کہی یہ اہم  بات

CM Kejriwal: دہلی کے ساکیت کورٹ میں جمعہ کی صبح وکیل کے لباس میں ملبوس ایک شخص نے اپنی ہی بیوی پر گولی چلا دی۔قابل ذکر بات یہ ے کہ   بتایا جا رہا ہے کہ ملزم نے خاتون پر 5 گولیاں چلائیں جن میں سے 4 گولیاں خاتون کو لگیں۔ فی الحال خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ملزم ایک معطل وکیل ہے اور جس خاتون کو گولی ماری گئی وہ اس کی بیوی ہے۔ دونوں کے درمیان پہلے سے جھگڑا تھا جس کی وجہ سے اس نے بیوی کو گولی مار دی۔ فی الحال ملزم گرفتار نہیں ہوسکا ہے۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

اب اس معاملے میں دہلی کے سی ایم کیجریوال نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے ریاست کے لاء اینڈ آرڈر پر سوال اٹھائے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کیجریوال نے ایک اور ٹویٹ کے ذریعے ایل جی کو نشانہ بناتے ہوئے یہ سوال بھی پوچھا ہے۔

کجریوال نے ٹویٹر پرلکھا، دہلی میں لاء اینڈ آرڈر پوری طرح سے ٹوٹ چکا ہے۔ دوسروں کے کاموں میں رکاوٹیں ڈالنے اور ہر بات پر گندی سیاست کرنے کے بجائے سب کو اپنے کام پر توجہ دینی چاہیے اور اگر وہ سنبھال نہیں سکتے تو مستعفی ہو جائیں تاکہ کوئی اور کام کر سکے۔ لوگوں کی حفاظت کو رام کے بھروسے پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔

وزیراعلیٰ نے ایل جی سے پوچھا سوال

سی ایم کیجریوال نے دہلی کے ایل جی ونے سکسینہ کو نشانہ بناتے ہوئے یہ سوال پوچھا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے ٹویٹر پر لکھا، ایل جی صاحب، ہماری دہلی میں کیا ہو رہا ہے؟
’’وکلاء کو بھی چیک کیا جائے‘‘

ساتھ ہی پولیس اس بات کی بھی تفتیش کر رہی ہے کہ ملزمان اسلحہ کے ساتھ عدالت کے اندر کیسے پہنچے، جب کہ داخلی گیٹ پر سکینر سے ہر کسی کو چیک کیا جا رہا ہے۔ اس حادثے کے عینی شاہد گووند نے بتایا کہ حادثے کے وقت خاتون کو تقریباً 3 سے 4 فٹ کی دوری سے گولی لگی تھی۔ ساتھ ہی ساکیت بار کے رکن ایڈوکیٹ امیہ کا کہنا ہے کہ سیکورٹی چیک بڑھانا چاہیے۔ وکلاء کو بھی چیک کیا جائے۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Hasan Mahmud Makes History: حسن محمود نے رقم کی تاریخ، ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک لینے والے بنت بنگلہ دیش کے پہلے تیز گیندباز

افغانستان نے اپنے آخری چھ وکٹیں صرف 29 رنز کے اضافے پر گنوا دیں۔ افغانستان…

25 minutes ago

Saurabh Bhardwaj: حکومت سے سوال کرنا ہتک عزت نہیں، عدالت سے پرویش ورما کو جھٹکا، سوربھ بھاردواج کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ خارج

عدالت نے کہا کہ سوربھ بھاردواج کی پوسٹس اور ویڈیوز کو الگ الگ حصوں میں…

28 minutes ago

Jantar Mantar Protest: سی جے پی کے احتجاج پر اقوام متحدہ نے ظاہر کی تشویش، کس معاملے پر کیا گیا تھا احتجاج؟

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کے ترجمان تھامین الخیتان نے دہلی میں احتجاج…

2 hours ago

Gurugram Police Release Dhruv Rathee: یوٹیوبر دھرو راٹھی کو گروگرام پولیس نے دیر رات کیا رہا، احتجاج میں شرکت نہ کرنے کی دی ہدایت

دھرو راٹھی گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر جنتر منتر پر مجوزہ احتجاج میں…

2 hours ago

Union Commerce and Industry Minister Piyush Goyal: ہندوستان کی عالمی تجارتی پوزیشن مضبوط بنانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات ضروری: پیوش گوئل

پیوش گوئل نے کہا کہ ہندوستان کا ہدف مالی سال 2026-27 میں ایک ٹریلین ڈالر…

3 hours ago