قومی

let us remember our brothers and sisters in Gaza: نئے سال کے جشن کے دوران غزہ میں غیرانسانی حملے کا سامنا کرنے والے بھائیوں اور بہنوں کو یاد رکھیں:پرینکا گاندھی

نیا سال آچکا ہے ، سال 2023 اب رخصت ہوچکا ہے،لیکن فلسطینیوں کا درد ابھی بھی بڑھتا چلا جارہا ہے، پوری دنیا  نئے سال کے جشن میں ڈوبا ہوا ہے اور فلسطینی خون میں ڈوبے ہوئے ہیں ۔ اسرائیلی درندگی کی شکار غزہ کی معصوم عوام ہر وقت خوف ودہشت کے سائے میں اپنی بچی بچائی جان لے کر ادھر سے ادھر پناہ کی تلاش میں ہیں ، اس دوران بھی ان پر چاہے وہ کیمپ کے اندر ہوں یا اسپتال کے باہر ،اسرائیل نشانہ بناکر ان پر گولے داغ رہا ہے ،بم برسا رہا ہے ۔اور اسی خون کی ہولی کے ساتھ اسرائیل بھی نیا سال منارہا ہے ،لیکن فلسطینی اور غزہ کے شہری اسی خون کے آنسو رو رہے ہیں ،اور ان کے بچے بھوک وپیاس سے تڑپ رہے ہیں ۔ ایسے وحشت کے ماحول میں بھی کچھ لوگ ہیں جو نئے سال پر ان کی وحشت ان کی تکلیف اور ان کے ساتھ ہونے والی دردندگی کو یاد کررہے ہیں ۔ ان میں سے ایک نام پرینکا گاندھی کا ضرور ہے چونکہ انہوں نے نئے سال کے جشن میں ڈوبی دنیا کو آئنہ دکھایا ہے اور غزہ کی عوام کو یاد کیا ہے۔

پرینکا گاندھی واڈرا نے اپنے ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے طویل پیغام لکھا ہے ۔ وہ لکھتی ہیں کہ جب ہم نئے سال کے آغاز کا جشن منارہے ہیں اور ایک دوسرے کومبارکباد دیتے ہوئے دعا کررہے ہیں کہ محبت، امن، خوشی اور اچھائی ہماری زندگیوں کو بھر دے،تو ایسے موقع پر  آئیے غزہ میں اپنے ان بھائیوں اور بہنوں کو یاد رکریں جو اپنے حق وقار، آزادی اوراپنی زندگی پر انتہائی غیر منصفانہ اور غیر انسانی حملے کا سامنا کر رہے ہیں۔

پرینکا گاندھی نے مزید لکھا کہ جس وقت ہمارے بچے جشن منا رہے ہیں، ان کے بچوں کو بے رحمی سے قتل کیا جا رہا ہے اوردنیا کے نام نہاد لیڈران خاموشی سے دیکھ رہے ہیں اور طاقت اور لالچ کی اپنی جستجو میں بغیر کسی رکاوٹ کے آگے بڑھ رہے ہیں۔اس کے باوجود لاکھوں عام لوگ ہیں جو غزہ میں ہونے والے ہولناک تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنی آواز بلند کر رہے ہیں، اور وہ لاکھوں دلیر لوگ ہمیں ایک نئے کل کی امید دلاتے ہیں۔ آپ بھی ان میں سے ایک بنیں۔

یاد رہے کہ  غزہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر سے اسرائیلی حملوں میں غزہ میں کم از کم 21,822 افراد ہلاک اور 56,451 زخمی ہو چکے ہیں۔اس میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 150 افراد ہلاک اور 286 زخمی ہوئے۔ وال سٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں 439,000 گھروں میں سے تقریباً 300,000 گھر تباہ ہو چکے ہیں۔ سیٹلائٹ کی تصاویر کا تجزیہ کرتے ہوئے رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پٹی پر گرائے گئے 29,000 بموں میں رہائشی علاقوں، بازنطینی گرجا گھروں، ہسپتالوں اور شاپنگ مالز کو نشانہ بنایا گیا ہے اور تمام شہری انفراسٹرکچر کو اس حد تک نقصان پہنچا ہے کہ ان کی مرمت نہیں کی جا سکتی۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Dhanush and Nayanthara ignored each other: شادی کی تقریب میں دھنش اور نینتارہ نے ایک دوسرے کو کیا نظر انداز، ویڈیو وائرل

اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

7 minutes ago

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

50 minutes ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

2 hours ago