قومی

Let the Bohra Community Inspire the Nation: بوہرا برادری ملک کے تمام طبقات کے لئے نمونۂ عمل اور سرچشمۂ تحریک بننی چاہیے: ڈاکٹر اعظم بیگ

تعلیمی، سماجی اور معاشی ارتقا کے میدان میں بوہرا برادری کی بے مثال خدمات آج پورے ملک کی برادریوں کے لیے ایک درخشاں مثال کے طور پر سامنے آئی ہیں۔ سماجی ہم آہنگی کے فروغ میں بھی ان کی جدوجہد تمام طبقات کے لیے قابلِ تقلید اور محرک ہونی چاہئیں۔ ان خیالات کا اظہار آج علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے سابق صدر، جے ایل این گروپ آف انسٹی ٹیوشنز راجستھان کے بانی ڈائریکٹر، راجستھان مدرسہ بورڈ (حکومتِ راجستھان) کے سابق سکریٹری اور ممتاز ماہرِ تعلیم ڈاکٹر اعظم بیگ نے نانتہ، کوٹہ میں بوہرا برادری کے ایک مایہ ناز ادارے کے دورے کے دوران کیا۔

ڈاکٹر اعظم بیگ نے کوٹہ میں بوہرا برادری کی اُن کوششوں کو سراہا جو وہ تعلیمی عمدگی کے ساتھ ساتھ سماجی یگانگت، نظم و ضبط اور اجتماعی ترقی کے فروغ کے لیے کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’بوہرا برادری نے یہ ثابت کر دکھایا ہے کہ دور اندیشی، اتحاد، شائستگی اور تعلیم کے ساتھ وابستگی سے نسلیں بدلی جا سکتی ہیں۔ ان کی تعلیمی مساعی اور فلاحی سرگرمیاں پورے معاشرے کے لیے راہنما ہونی چاہئیں۔‘‘ اس موقع پر ڈاکٹر اعظم بیگ نے سیدنا برہان الدین اور سیدنا مفضل سیف الدین کو بھی خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی قیادت کی اطاعت و فرمانبرداری کا جذبہ بھی انھی سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ کسی بھی قوم کی حقیقی ترقی تبھی ممکن ہے جب تعلیم کو اولین ترجیح دی جائے اور اسے سماجی ذمہ داری کے ساتھ مربوط کیا جائے۔

معزز شخصیات نے کی شرکت

اس تقریب میں کئی معزز شخصیات شریک ہوئیں، جن میں ادارے کے سرپرست اکبر بھائی، عامل حذیفہ دھنسورا جی، عباس بھائی، مرتضیٰ بھائی، ہاشم بھائی، موسیٰ بھائی، مفضل بھائی، خواجم بھائی، انجمن اسلامیہ اسکول کمیٹی کے صدر جناب سلیم خان صاحب، جماعتِ اسلامی کوٹہ کے امیر جناب گلشیر صاحب، سینئر سماجی کارکن جناب ساجد جاوید، بابو خان، کامل محمد، ظہور صاحب، ذاکر صاحب، ایڈووکیٹ صابر؛ ڈپٹی میئر کوٹہ جناب سونو قریشی، اسلامیہ اسکول کے پرنسپل حاجی غفور صاحب، نیز انجمن اسلامیہ اسکول کے اساتذہ، معلمات اور کمیٹی کے دیگر معزز اراکین شامل تھے۔

اس سے قبل صبح 8 بجے ڈاکٹر اعظم بیگ نے انجمن اسلامیہ اسکول (گھنٹہ گھر، چندر گھٹہ، کوٹہ) کا بھی معائنہ کیا جو 1942 سے قائم ہے۔ کبھی زوال پذیر یہ ادارہ اب نئی انتظامیہ کمیٹی کی مسلسل کوششوں اور محنت سے تعلیم و ترقی کی جانب رواں دواں ہے۔ محنتی اساتذہ، والدین کی دلچسپی اور بہترین تعلیمی ماحول کے باعث اب غریب گھرانوں کے بچے بھی نہایت کم فیس میں معیاری تعلیم حاصل کرنے لگے ہیں۔ اس موقع پر پرنسپل حاجی غفور صاحب اور کمیٹی کے نائب صدر و سماجی کارکن جناب ساجد جاوید نے ڈاکٹر بیگ کو اساتذہ اور طلبہ سے روشناس کرایا۔ ڈاکٹر بیگ نے طلبہ کو زندگی کے حقیقی اقدار، اسلامی تعلیمات کی بنیادوں اور اعلیٰ تعلیم کے حصول کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور انہیں نصیحت کی کہ وہ غیر ضروری مشاغل سے اجتناب کر کے اپنی تمام توانائی اعلیٰ تعلیم کے حصول میں صرف کریں تاکہ تعلیمی و ذاتی زندگی میں نمایاں کامیابی حاصل کر سکیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

9 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

10 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

10 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

11 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

12 hours ago