نئی دہلی: دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے لشکر طیبہ سے وابستہ دہشت گرد شبیر احمد لون کو پیر کے روز گرفتار کر لیا۔ حکام کے مطابق ملزم حال ہی میں بے نقاب ہونے والے میٹرو پوسٹر کیس میں سرگرم ماڈیول کا ہینڈلر تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق شبیر احمد لون ایک مشتبہ سلیپر سیل آپریٹو ہے، جو کالعدم تنظیم لشکر طیبہ سے قریبی طور پر جڑا ہوا ہے۔ اس معاملے میں مزید معلومات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق شبیر احمد لون اس سے قبل دہشت گردی کے مقدمات میں تقریباً دس سال جیل میں رہ چکا ہے۔ سال 2019 میں ضمانت پر رہائی کے بعد وہ مبینہ طور پر بنگلہ دیش فرار ہو گیا تھا۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ شبیر احمد لون کالعدم تنظیم کے سرغنہ حافظ سعید اور ذکی الرحمان لکھوی کے براہِ راست رابطے میں تھا، جنہیں ممبئی کے 26/11 حملوں کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا ہے۔
بنگلہ دیشی شہریوں کی بھرتی اور جعلی دستاویزات
ذرائع کے مطابق لون کو بھارت میں غیر قانونی طور پر مقیم بنگلہ دیشی شہریوں کو تنظیم میں شامل کرنے اور ان کی ذہن سازی (برین واشنگ) کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ وہ مبینہ طور پر دلالوں کے ذریعے ان افراد کو آدھار کارڈ جیسے جعلی شناختی دستاویزات فراہم کرتا تھا اور انہیں حملوں کے لیے ہتھیار بھی مہیا کیے جاتے تھے۔ اس سے قبل 23 فروری کو دہلی پولیس نے اس معاملے میں آٹھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس اب ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے کہ آیا وہ کسی حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے یا نہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…
موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…