بہار میں انتخابی فہرست پر خصوصی نظرثانی (SIR) کے پہلے مرحلے کے دوران 65 لاکھ سے زائد ووٹروں کے نام حذف کیے جانے کے بعد تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ اسی سلسلے میں ریاست کے چیف الیکشن آفیسر ونود سنگھ گنجیال نے ایک اہم نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس میں متاثرہ ووٹروں سے کہا گیا ہے کہ وہ آدھار کارڈ کے ذریعے اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔ یہ پیش رفت سپریم کورٹ کے اس عبوری حکم کے بعد ہوئی ہے جس میں عدالت عظمیٰ نے الیکشن کمیشن کو ہدایت دی ہے کہ وہ ووٹروں کے نام حذف کیے جانے کے خلاف آدھار کارڈ کو بطور ثبوت قبول کرے۔
چیف الیکشن آفیسر نے کہا ہے کہ ’’ایسے تمام ووٹر جن کے نام یکم اگست 2025 کو شائع کی گئی مسودہ ووٹر فہرست میں شامل نہیں ہیں، وہ اپنے EPIC نمبر کے ذریعے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ حذف شدہ ووٹروں کی فہرست تمام بلاک دفاتر، پنچایت دفاتر، میونسپل دفاتر اور پولنگ مراکز پر چسپاں کر دی گئی ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ وہ افراد جو اس فہرست سے مطمئن نہیں ہیں، وہ یکم ستمبر تک آدھار کارڈ کی کاپی کے ساتھ اپنا دعویٰ جمع کرا سکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق بہار میں کل 7.89 کروڑ ووٹرز میں سے 7.24 کروڑ ووٹرز کا اندراج ابتدائی مسودے میں شامل ہے۔ حذف کیے گئے 65 لاکھ ووٹروں میں سے 36 لاکھ کو ’’مستقل طور پر دوسری جگہ منتقل‘‘ اور 22 لاکھ کو ’’مردہ‘‘ قرار دیا گیا ہے۔ دریں اثنا اپوزیشن کا الیکشن کمیشن پر حملہ لگاتار جاری ہے۔ تیجسوی پرساد یادو نے چیف الیکشن کمشنر کے پریس کانفرنس کے حوالے سے الیکشن کمیشن پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’موجودہ چیف الیکشن کمشنر جیسے بہانے تو نرسری جانے والے بچے بھی بہتر طریقے سے دے سکتے ہیں۔ وہ جو کچھ پریس کانفرنس میں کہہ رہے تھے، لگتا ہے کہ سب کچھ وزیراعظم کے دفتر سے آیا تھا۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
مانسون کی رخصتی کے ساتھ دارالحکومت کی فضائی آلودگی میں اضافہ، 2025 کے مقابلے اس…
الیکشن کمیشن کے معاملے پر انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج دوسرے روز بھی…
بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی نئی کپتان اسمرتی مندھانا نے سابق کپتان ہرمن پریت کور…
اجیت اگرکر: چیف سلیکٹر کے عہدے سے اجیت اگرکر کے ہٹنے کے بعد گوتم گمبھیر…
روپی سورین کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی جھارکھنڈ کے سیاسی اور سماجی حلقوں…
روس-یوکرین جنگ: روس نے بدھ کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں اور…