قومی

Mallikarjun Kharge targets PM Modi: ’’انتخابی مہم چھوڑیں اور ملک کے دشمنوں پر توجہ دیں‘‘، ملکارجن کھڑگے نے وزیر اعظم مودی پر سادھا نشانہ

آپریشن سندور کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کی عوامی تقاریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے اتوار کو کہا کہ وہ ’’خود کو نمایاں کرنے کے بجائے دشمن پر توجہ مرکوز کریں‘‘ اور انتخابی مہم سے دور رہیں۔ بنگلورو میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کھڑگے نے کہا ’’مجھے ان کے تمام بیانات پر ردعمل ظاہر کرنا پسند نہیں ہے۔ لیکن میری ان سے ایک ہی گزارش ہے کہ اقتدار میں رہنے والوں کو کبھی کبھی اپنا منہ بند رکھنا چاہیے۔‘‘

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے وزیر اعظم کے حالیہ عوامی بیانات اور سیاسی سرگرمیوں پر سوال اٹھاتے ہوئے مشورہ دیا کہ مودی کو انتخابی مہم سے عارضی طور پر پیچھے ہٹ جانا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ مودی کو انتخابی مہم سے پیچھے ہٹ جانا چاہیے اور ملک پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ ’’انھیں ملک میں جو کچھ ہوا ہے اسے سمجھنا چاہیے اور اس پر بولنا چاہیے۔‘‘

خود پر فخر کرنا اچھا نہیں: کھڑگے

کانگریس کے صدر نے وزیر اعظم اس دعوے پر بھی تنقید کی کہ فوج کو کھلی چھوٹ دے دی گئی تھی۔ انھوں نے کہا ’’جب مودی نے کہا ہے کہ انھوں نے مسلح افواج کو مکمل اختیار دے دیا ہے، تو پھر وہ یہ دعویٰ کیوں کر رہے ہیں کہ انھوں (یعنی خود مودی) نے ایسا کیا؟ خود پر فخر کرنا اچھی بات نہیں ہے۔‘‘ کھڑگے نے مزید کہا کہ جب تک فوج ہے ہم سب محفوظ ہیں۔ اسی لیے ہم مسلح افواج کی حمایت کرتے ہیں۔

آپریشن سندور کے حوالے سے پیش رفت کا حوالہ دیتے ہوئے، کھڑگے نے نوٹ کیا کہ کثیر الجماعتی وفود ہندوستان کے موقف کی وضاحت کے لیے کئی ممالک کا دورہ کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا ’’انھیں واپس آنے دیں۔ جب تک وہ واپس نہیں آتے، یہ مناسب نہیں کہ گھومیں پھریں اور تقریر کریں۔‘‘ دریں اثنا کانگریس صدر نے کانگریس پارٹی کی مسلح افواج کو غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Drug-Free Punjab: وزیر داخلہ امت شاہ آج جالندھر میں نشہ مکت پنجاب یاترا کو دکھائیں گے ہری جھنڈی

ریلی میں پنجاب کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں بی جے پی کارکنوں کے…

9 minutes ago

Rename AI as Super Intelligence: ٹرمپ نے بدلا اے آئی کا نام، مسک، پچائی اور زکربرگ کی موجودگی میں ایگزیکٹو آرڈر پرکئے دستخط

وائٹ ہاؤس کی ملاقات میں میٹا کے مارک زکربرگ، گوگل کے سندر پچائی اور ایلون…

51 minutes ago

Gujarat Anti-Terrorism Squad: گجرات اے ٹی ایس اور آئی سی جی نے بحیرہ عرب میں 3000 کروڑ روپے کی منشیات ضبط، 5 پاکستانی گرفتار

تلاشی کے دوران کشتی سے تقریباً 526 کلو گرام ممنوعہ منشیات برآمد ہوئی۔ اس میں…

2 hours ago

Posters Appear in Delhi: جیتے تو ای سی آئی کو تالی، ہارے تو گالی، انڈیا الائنس کی میٹنگ سے پہلے دہلی میں لگے پوسٹر

ایک پوسٹر پر لکھا ہے، ’انڈیا الائنس کا دوغلا پن، جیتے تو ای سی آئی…

2 hours ago

Asian Games 2026: بھارت کی بیٹیوں نے ورلڈ ریکارڈ کے ساتھ جیتا گولڈ، چین کو ہرا کر رقم کی تاریخ

چار سیریز پر مشتمل گولڈ میڈل میچ میں بھارتی ٹیم نے آغاز ہی سے اپنی…

3 hours ago

Jammu Kashmir Budgam Encounter: کشمیر میں لشکر کا اعلیٰ کمانڈر موسیٰ ہلاک، فوج نے بڈگام کے جنگلات میں دہشت گرد کو کیا ہلاک

سکیورٹی ایجنسیوں کو بڈگام کے یوسمرگ علاقے کے گھنے جنگلات میں پاکستانی دہشت گردوں کی…

3 hours ago