قومی

Leander Paes met PM Modi: بی جے پی میں شمولیت کے بعد لینڈر پیس کی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات

نئی دہلی: ہندوستان کے مشہور ٹینس کھلاڑی لینڈر پیس نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت کے بعد بدھ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کھیلوں اور قوم کی تعمیر کے تئیں ان کے جذبے کی بھرپور تعریف کی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے سرکاری ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر لکھا کہ لینڈر پیس کے ساتھ ان کی ملاقات نہایت خوشگوار رہی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو ٹینس میں پیس کی کامیابیوں پر فخر ہے اور ملاقات کے دوران مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھیل اور قوم کی تعمیر کے لیے لینڈر پیس کا جذبہ واقعی قابل ستائش ہے۔

لیئنڈر پیس کا رد عمل

وزیراعظم کے پیغام کو دوبارہ شیئر کرتے ہوئے لینڈر پیس نے کہا کہ وہ وزیر اعظم کی قیادت، توانائی اور ملک کے لیے ان کے جذبے سے بے حد متاثر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ٹیم کا حصہ بن کر اور وزیراعظم کی رہنمائی میں ملک کی خدمت کا موقع ملنا ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔

سیاسی پس منظر

لینڈر پیس منگل کو نئی دہلی میں باضابطہ طور پر بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔ لینڈرپیس نے مرکزی وزیر کرن رجیجو اورسکانتا مجمدارکی موجودگی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اس سے قبل انہوں نے کولکاتا میں ریاستی بی جے پی صدر نتن نبین سے ملاقات کی تھی، جس کے بعد ان کی سیاست میں شمولیت کی قیاس آرائیاں تیز ہو گئی تھیں۔ واضح رہے کہ لینڈر پیس ہندوستان کے کامیاب ترین ٹینس کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں اور ان کے نام متعدد گرینڈ سلیم خطابات درج ہیں۔ انہوں نے اس سے قبل 2021 میں آل انڈیا ترنمول کانگریس میں شامل ہو کر سیاست میں قدم رکھا تھا اور 2022 کے گوا اسمبلی انتخابات کے دوران پارٹی کے لیے مہم بھی چلائی تھی، تاہم انہوں نے خود کوئی انتخاب نہیں لڑا۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی سرگرمیاں تیز ہو رہی ہیں اور ریاست میں اصل مقابلہ ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان متوقع ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

7 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

8 hours ago