قومی

Lalu Family Disupte: لالو کے قریبی سنجے یادو نے تیجسوی کو مغرور بتایا، تیج پرتاپ-روہنی آچاریہ کے بارے یہ کئے اہم انکشاف

لالو یادو خاندان کے بہت ہی قریبی سپریم کورٹ کے وکیل اور ان کے خاندان کےکیس کے مشیر سنجے سنگھ یادو نے خاندان اور پارٹی کے بارے میں  اہم انکشاف کیا ہے،سنجے سنگھ یادو نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے اندر نظم و ضبط کی سخت تنقید کی ہے اور لالو اور رابڑی سے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی کے اندر بڑھتے ہوئے اختلافات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آر جے ڈی کے سینئر لیڈر اور آر جے ڈی قومی کونسل کے رکن سنجے سنگھ یادو نے کہا کہ تنظیم اور خاندان دونوں کے مفاد میں آر جے ڈی کے قومی صدر لالو پرساد یادو اور سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی کو فوری مداخلت کرکے حالات پر قابو پانا چاہیے۔

تیج پرتاپ یادو اور روہنی اچاریہ کے خلاف الزامات

سنجے سنگھ یادو نے الزام لگایا کہ تیج پرتاپ یادو اور روہنی اچاریہ کے حالیہ بیانات اور اقدامات آر جے ڈی کی شبیہ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی ڈسپلن سب سے اہم ہے، لیکن کچھ لیڈروں کے بے جا بیانات اور متنازعہ طرزعمل نے تنظیم کو کمزور کر رہی ہے اور یادو خاندان کی عوامی ساکھ کو متاثر کر رہے ہیں۔

تیجسوی یادد کی قیادت پرسوال اٹھاتے ہوئے  سنجے سنگھ یادو نے کہا کہ ان کا  اس طرح کا برتاؤ نہ تو پارٹی  سنبھا ل پارہی ہےاور نہ ہی خاندان کے اتحاد کو قائم کرپارہی ہے ۔ انہوں نے لالو پرساد یادو سے مطالبہ کیا کہ وہ ذاتی طور پر مداخلت کریں اور روہنی آچاریہ اور تیج پرتاپ یادو کو پارٹی اور خاندان کے مرکزی دھارے میں واپس لائیں۔

لالو اور رابڑی سے حالات کو سنبھالنے کی اپیل

سنجے سنگھ یادو نے کہا کہ جے چند جیسے لوگ پارٹی کے اندر سرگرم ہیں اور اندر سے تنظیم کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اسے بروقت نہ روکا گیا تو آنے والے دنوں میں پارٹی کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ لالو اور رابڑی صورتحال کا ادراک کریں گے اور آر جے ڈی اتحاد کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کریں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

9 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

10 hours ago