قومی

Lalu Yadav says, We will support Mamata: انڈیا الائنس کی قیادت ممتا بنرجی کو ملنی چاہیے، کانگریس کی مخالفت کا کوئی مطلب نہیں ہے:لالو یادو

آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو نے انڈیا الائنس کی قیادت کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو انڈیا الائنس کا لیڈر منتخب کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی مخالفت کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ ممتا کو لیڈر بنایا جائے۔ اس دوران لالو یادو نے زور دے کر کہا کہ بہار میں ہونے والے اگلے انتخابات میں ان کی پارٹی اقتدار میں آئے گی۔ اس سے قبل بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے  بھی کہا تھا کہ انہیں انڈیا بلاک کے کسی بھی سینئر لیڈر بشمول ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی، اتحاد کی قیادت کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے، لیکن انہوں نے اصرار کیا کہ یہ فیصلہ پارٹی کو ہی کرنا چاہیے۔  اس معاملے پر ہمیں اتفاق رائے حاصل کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ہریانہ اور مہاراشٹر کے حالیہ انتخابات میں انڈیا بلاک کی خراب کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے اور اشارہ دیا ہے کہ اگر موقع دیا گیا تو وہ انڈیا بلاک کی ذمہ داری سنبھالنے کے لیے تیار ہیں۔ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی سپریمو نے کہا کہ وہ بنگال کی وزیراعلیٰ  کی حیثیت سے اپنا کردار جاری رکھتے ہوئے اپوزیشن کے محاذ کو چلانے کی دوہری ذمہ داری نبھا سکتی ہیں۔ ایک ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ میں نے انڈیا بلاک بنایا تھا، اب اس کو سنبھالنا مورچہ کی قیادت کرنے والوں کی ذمہ داری ہے۔ اگر وہ اسے نہیں چلا سکتے تو میں کیا کر سکتی ہوں؟ میں صرف یہ کہوں گی کہ ہم سب کو ساتھ لے کر چلنا ہو گا۔جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ ایک مضبوط بی جے پی مخالف قوت کے طور پر اپنی ساکھ کے باوجود انڈیا بلاک کا چارج کیوں نہیں لے رہی ہیں؟ اس پر بنرجی نے کہا کہ اگر مجھے موقع ملا تو میں اس کے کام کاج کو یقینی بناؤں گی۔ انہوں  نے کہا کہ میں بنگال سے باہر نہیں جانا چاہتی، لیکن میں اسے یہاں سے چلا سکتی ہوں۔

وہیں بہار پردیش کانگریس کے صدر اکھلیش پرساد سنگھ نے کہا کہ ممتا بنرجی کی پارٹی بنگال تک محدود ہے اور قومی تناظر میں ممتا بنرجی کی پارٹی اور ان کی شخصیت اتنی بڑی نہیں ہے۔ ساتھ ہی شیوسینا یو بی ٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے کہا کہ ہم ممتا بنرجی کی رائے جانتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ممتا ہمارے ساتھ رہیں۔ ہم سب ایک ساتھ ہیں۔ یہاں تک کہ اگر کوئی اختلافات ہیں، وہ معمولی ہیں۔ہم کلکتہ جائیں گے اور اس پر ممتا بنرجی سے بات کریں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Coimbatore Road Accident: تمل ناڈو کے کوئمبٹور میں دردناک سڑک حادثہ، تین دوستوں کی گئی جان، پولیس نے معاملہ کیا درج

حال ہی میں تمل ناڈو کے رانی پیٹ میں مسافروں سے بھری بس سبزیوں سے…

40 minutes ago

Maharashtra News:مہاراشٹر میں ٹوٹ گیا ایم وی اے ؟ انڈیا اتحاد کو لے کر کانگریس پر الزام عائد کرتے ہوئے سنجے رواؤت نے دیا بڑا بیان

مہا وکاس اگھاڑی کی اتحادی جماعتیں مہاراشٹر میں بی ایم سی الیکشن الگ سے لڑنے…

1 hour ago

پوری دنیا پریاگ راج کے مہا کمبھ میں آنے کے لیے ہے بے تاب: ڈاکٹر دنیش شرما

اتر پردیش کے سابق نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ 144 سال…

3 hours ago