قومی

Ladakh LG meets PM Modi and HM Amit Shah: لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر کویندر گپتا نے وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سے کی ملاقات، خطے کی ترقی پر کیا تبادلۂ خیال

لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر کویندر گپتا نے آج وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے قومی دارالحکومت میں ملاقات کی اور مرکزی زیر انتظام علاقے کی ترقی اور سیاحت کی صلاحیت پر تبادلۂ خیال کیا۔ وزیر اعظم مودی کے ساتھ اپنی ملاقات میں ایل جی نے لداخ کے ماحولیاتی سیاحت، مہم جوئی کے کھیلوں اور ثقافتی ورثے پر مبنی تجربات کے مواقع پر روشنی ڈالی۔

انھوں نے پی ایم مودی کو زمینی حقائق، چیلنجوں اور لوگوں کی امنگوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور ساتھ ہی خطے میں بہتر رابطے، صحت کی دیکھ بھال اور روزی روٹی کے مواقع کی ضرورت پر توجہ مرکوز کی۔ وہیں وزیر اعظم مودی نے لداخ میں جامع اور پائیدار ترقی کے لیے حکومت ہند کے عزم کا اعادہ کیا اور اس بات کو یقینی بنانےپر زور دیا کہ حکومت کی فلاحی اسکیمیں انتہائی دور دراز دیہاتوں تک بھی پہنچیں۔

&


nbsp;

وزیر داخلہ امت شاہ بھی کی ملاقات

بعد ازاں وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ اپنی میٹنگ میں لداخ کے ایل جی کویندر گپتا نے موجودہ انتظامی فریم ورک، سرحدی علاقے کی ترقی اور بنیادی ڈھانچے کی ضروریات پر تبادلۂ خیال کیا تاکہ مقامی معاش کو سہارا دیا جاسکے۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے سرحدی انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے، معیار زندگی کو بہتر بنانے اور خطے میں امن اور ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے مرکزی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

وہیں ایل جی کویندر گپتا نے کہا کہ لداخ انتظامیہ لداخ کی منفرد ثقافت اور ماحول کو محفوظ رکھتے ہوئے ترقیاتی پروجیکٹوں کو تیز کرنے، انفراسٹرکچر کو مضبوط کرنے اور مقامی کاروبار اور کاروباری شخصیات کو فروغ دینے کے لیے مرکزی حکومت کے ساتھ قریبی تال میل سے کام کرے گی اور خطے کی ترقی کو یقینی بنائے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Bollywood actor Imran Khan: اداکار عمران خان کو 28 اکتوبر تک ہندوستان چھوڑنے کا نوٹس، 10 اکتوبر کو احتجاج میں ہوئے تھے شامل

عمران خان کے معاملے میں اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (او سی آئی) کارڈ کا موضوع…

31 minutes ago

Iran US Crisis: ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی، توانائی کی قیمتوں میں تیزی سے آئے گی گراوٹ: ٹرمپ کا نیا دعویٰ

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل کر…

1 hour ago

Asian Games 2026: وزیر اعظم نریندر مودی ایشیائی کھیل 2026 میں حصہ لینے والے ہندوستانی دستے سے کریں گے ملاقات

ایشیائی کھیل 2026 کی تمغوں کی فہرست میں چین نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ چین…

3 hours ago

Earthquake tremors felt again in Hingoli: مہاراشٹر کے ہنگولی میں پھر محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکے، شدت 2.9 ریکارڈ

اس سے قبل گزشتہ ماہ 26 ستمبر کو مہاراشٹر کے پال گھر ضلع میں بھی…

4 hours ago