قومی

Pravasi Bharatiya Divas: کولکاتا میں سجے گا پرواسی بھارتیوں کا مہاکمبھ، پی ایم مودی کریں گے افتتاح

نئی دہلی : مہاتما گاندھی کے 9 جنوری 1915 کو جنوبی افریقہ سے ہندوستان واپس آنے کی تاریخی یاد میں منائے جانے والے پرواسی بھارتیہ دیوس (پی بی ڈی) کے 19ویں ایڈیشن کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس بار یہ اہم کانفرنس مغربی بنگال کے ثقافتی دارالحکومت کولکاتا میں 7 سے 9 جنوری 2027 تک منعقد ہوگی۔ وزارت خارجہ اور مغربی بنگال حکومت کے مشترکہ تعاون سے ہونے والی اس تین روزہ کانفرنس کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی کریں گے۔

نوجوانوں کے لیے خصوصی پروگرام

حکام کے مطابق اس تین روزہ کانفرنس میں دنیا بھر سے ہندوستانی نژاد افراد، نوجوان پرواسی رہنما، معروف کاروباری شخصیات، پیشہ ور افراد، ماہرین تعلیم اور جدت طراز بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔اس بار پروگرام میں یوا پرواسی بھارتیہ دیوس کے نام سے ایک خصوصی شعبہ بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد نوجوان نسل کو ملک کی ترقی کے سفر سے جوڑنا اور انہیں ہندوستان کے ساتھ مزید مضبوط تعلق قائم کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔کانفرنس کا بنیادی مقصد بیرون ملک مقیم ہندوستانیوں کے ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اور عالمی سطح پر ان کی خدمات و کردار کو سراہنا ہے۔

صدر دروپدی مرمو دیں گی باوقار ایوارڈ

کانفرنس کی سب سے بڑی کشش پرواسی بھارتیہ سمان ایوارڈ ہوگا۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو یہ باوقار ایوارڈ اپنے ہاتھوں سے پیش کریں گی اور اختتامی اجلاس کی صدارت بھی کریں گی۔یہ ایوارڈ کسی غیر مقیم ہندوستانی، ہندوستانی نژاد فرد یا ان کی جانب سے چلائے جانے والے ادارے کو دیا جاتا ہے، جنہوں نے بیرون ملک ہندوستان کی شبیہ بہتر بنانے اور کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہوں۔ اسے پرواسی ہندوستانیوں کے لیے اعلیٰ ترین اعزازات میں شمار کیا جاتا ہے۔

2003 میں شروع ہوئی تھی روایت

پرواسی بھارتیہ دیوس کانفرنس کی روایت 2003 میں سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے دور حکومت میں شروع ہوئی تھی۔ 2015 سے اس کے انعقاد کے طریقہ کار میں تبدیلی کرتے ہوئے اسے ہر دو سال میں منعقد کیا جانے لگا۔گزشتہ دو دہائیوں کے دوران یہ پلیٹ فارم دنیا بھر میں مقیم ہندوستانیوں کو اپنی جڑوں سے جڑنے، اپنے تجربات اور صلاحیتوں کو ایک دوسرے کے ساتھ بانٹنے اور ہندوستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کا اہم موقع فراہم کرتا رہا ہے۔وزارت خارجہ کے مطابق کانفرنس کے لیے رجسٹریشن اور تفصیلی پروگرام سے متعلق معلومات جلد جاری کی جائیں گی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Saurabh Chandrakar Arrested: مہادیو سٹہ ایپ کا مبینہ ماسٹر مائنڈ سوربھ چندراکر گرفتار، ای ڈی کو 7 دن کی تحویل ملی

مہادیو آن لائن سٹہ ایپ کے اہم پروموٹر سوربھ چندراکر کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)…

39 minutes ago

Kamini Kaushal Biography: کامنی کوشل: ریڈیو پر ڈرامہ کرنے کے ملتے تھے صرف 10 روپے، پہلی ہی فلم نے دلائی بین الاقوامی شہرت

ہندی سنیما کی معروف اداکارہ کامنی کوشل نے اپنے فلمی سفر کا آغاز ریڈیو ڈراموں…

50 minutes ago

US Birth Tourism Visa Revocations: امریکہ کا ’برتھ ٹورزم‘ کے خلاف بڑا اقدام، 6 ہزار سے زائد ویزے منسوخ

امریکی محکمہ خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا…

2 hours ago