قومی

Petrol and Diesel Prices : جانیں کن شہروں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے اور  کن شہروں میں قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے؟

Petrol and Diesel Prices : تیل کمپنیاں ہندوستان کے شہروں اور مختلف ریاستوں کے مطابق ہر دن  پٹرول اور ڈیزل کی قیمت جاری کرتی ہیں۔ بدھ کے  دن تازہ ترین قیمت  جاری کر دی گئی ہیں۔ کئی شہروں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے ۔جب کہ کئی مقامات پر قیمتوں میں اضافہ بھی ہوا ہے۔ خام تیل کی قیمت کی بات کریں تو آج یہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سبز نشان پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل میں آج 0.31 فیصد کا اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور یہ 81.41 ڈالر فی بیرل پر ہے۔ اس کے ساتھ ہی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 0.20 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے اور یہ 85.66 ڈالر فی بیرل پر ہے۔

نئی شرحیں ہر صبح 6 بجے جاری کی جاتی ہیں

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ہر روز صبح 6 بجے تبدیل ہوتی ہیں اور نئی قیمتیں جاری کی جاتی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن، VAT اور دیگر چیزیں شامل کرنے کے بعد اس کی قیمت اصل قیمت سے تقریباً دوگنی ہوجاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمیں پیٹرول اور ڈیزل اتنا مہنگا خریدنا پڑتا ہے۔

چار میٹروز میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت کیا ہیں ؟

چار میٹروز میں سے دہلی، کولکتہ اور ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ اس کے ساتھ ہی چنئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔ یہاں پٹرول 14 پیسے سستا 102.63 روپے اور ڈیزل 13 پیسے سستا 94.24 روپے فی لیٹر دستیاب ہے۔ وہیں ​دہلی میں پٹرول 96.72 روپے اور ڈیزل 89.62 روپے میں دستیاب ہے۔ ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے اور ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔ کولکتہ میں پٹرول 106.03 روپے اور ڈیزل 92.76 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔

ہندوستان کے ان  شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی

اجمیر میں پٹرول 108.07 روپے، ڈیزل 93.35 روپے فی لیٹرفروخت ہورہا ہے ۔

علی گڑھ  میں پٹرول 96.70 روپے، ڈیزل 89.85 روپے فی لیٹرفروخت ہورہا ہے۔

نوئیڈا  میں  پٹرول 96.92 روپے، ڈیزل 90.08 روپے فی لیٹرفروخت ہورہا ہے۔

گروگرام  میں  پٹرول  96.84 روپے، ڈیزل 89.72 روپے فی لیٹر  فروْت ہو رہا ہے ۔

جے پورمیں  پٹرول 108.48 روپے، ڈیزل 93.72 روپے فی لیٹر ہو فروخت ہورہا ہے ۔

کیسے چیک کریں اپنے  شہر کی پٹرول وڈیزل کی نئی قیمت

اس کے لیے آپ کو صرف ایک SMS بھیجنا ہوگا۔ بی پی سی ایل کے صارفین کی قیمت جاننے کے لیے، <ڈیلر کوڈ> 9223112222 پر بھیجیں۔ انڈین آئل کے صارفین RSP<ڈیلر کوڈ> 9224992249 پر بھیجتے ہیں۔ دوسری طرف، HPCL صارفین کو HPPRICE <ڈیلر کوڈ> 9222201122 پر بھیجنا چاہیے۔ چند منٹوں میں آپ کو تازہ ترین شرح کے بارے میں معلومات مل جائیں گی۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

1 minute ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

13 minutes ago

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

10 hours ago