قومی

Parliament Winter Session: کرن رجیجو نے بلائی آل پارٹی میٹنگ، ونٹر سیشن سے پہلے ہوگی میٹنگ

Parliament Winter Session: مرکزی وزیر کرن رجیجو نے سرمائی اجلاس سے قبل 24 نومبر کو آل پارٹی میٹنگ بلانے کا اعلان کیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ یہ میٹنگ 24 نومبر کی صبح 11 بجے بلائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ یہ میٹنگ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے مدنظر بلائی گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سرمائی اجلاس 25 نومبر سے شروع ہوگا۔ اجلاس 20 دسمبر تک جاری رہے گا۔ آئین کو اپنانے کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ایوانِ دستور (پرانا پارلیمنٹ ہاؤس) کے سینٹرل ہال میں ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ آپ کو بتا دیں کہ اس سے قبل کرن رجیجو نے کہا تھا کہ حکومت ہند کی سفارش پر صدر نے 25 نومبر سے 20 دسمبر 2024 تک سرمائی اجلاس 2024 کے لیے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کو بلانے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔

وقف بل پاس کرانے کی تیاری

آپ کو بتاتے چلیں کہ پارلیمنٹ کا اجلاس پارلیمانی کام کے ماتحت طلب کیا گیا ہے۔ کرن رجیجو نے مزید کہا کہ 26 نومبر یوم دستور ہے، اس دن دستور کو اپنانے کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ایوانِ دستور کے سنٹرل ہال میں ایک پروگرام بھی منعقد کیا جائے گا۔ دراصل اس بار پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس خاص ہونے والا ہے۔ اس بار حکومت وقف ترمیمی بل کو پاس کرانے کی کوشش کرے گی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس وقت وقف ترمیمی بل ایوان کی مشترکہ کمیٹی کے پاس ہے۔ ایسے میں اس بات کا امکان ہے کہ حکومت سرمائی اجلاس کے دوران وقف ترمیمی بل پاس کرسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Delhi Air Pollution: دہلی میں آلودگی کی وجہ سے صورتحال ’انتہائی سنگین‘، 500 تک پہنچاAQI ، اسکولوں اور کالجوں کے لیے احکامات جاری، ڈاکٹروں نے دیا یہ مشورہ

کیوں بلایا گیا آل پارٹی اجلاس؟

ایک طرف حکومت وقف ترمیمی بل پاس کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔ دوسری جانب حکومت ایک ملک، ایک الیکشن کے لیے کام کر رہی ہے۔ یہ لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں کے بیک وقت انتخابات کو یقینی بنائے گا۔ آپ کو بتا دیں کہ پارلیمنٹ کے کسی بھی اجلاس سے پہلے آل پارٹی میٹنگ بلائی جاتی ہے۔ اس اجلاس میں حکومت اپوزیشن کیمپ کو قانون سازی کے ایجنڈے سے آگاہ کرتی ہے۔ ان مسائل پر بحث بھی کی جاتی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Himachal Bhawan in Delhi: سکھو حکومت کو ہائی کورٹ سے لگاجھٹکا، دہلی کے ہماچل بھون کو قرق کرنے کا حکم

ریاست کے وزیر اعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو کا کہنا ہے کہ انہوں نے ابھی تک…

51 minutes ago

Harini Amarasuriya: امتیاز علی کی بیچ میٹ، ڈی یو سے کی پڑھائی، جانئے کون ہیں سری لنکا کی نئی وزیراعظم ہرینی امرسوریا

ہرینی امرسوریا نے سری لنکا کے 16ویں وزیر اعظم کے طور پر چارج سنبھال لیا…

1 hour ago

Maharashtra Assembly Election 2024: انل دیشمکھ پر حملے کو لے کر سنجے راوت کا دیویندر فڑنویس پر بڑا الزام

مہاراشٹر کو پی ایم نریندر مودی سے اسٹنٹ سیکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ اسٹنٹ …

2 hours ago

Karnataka: کرناٹک کے اڈوپی میں اے این ایف اور نکسلیوں کے درمیان تصادم، نکسل لیڈر وکرم گوڑا ہلاک

کرناٹک کے اڈوپی ضلع کے کرکلا تعلقہ میں واقع کبینالے گاؤں میں پیر کی رات…

3 hours ago