کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے جموں و کشمیر کے ووٹروں پر زور دیا کہ وہ یہ جب ووٹ ڈال رہے ہوں تب یہ یاد رکھیں کہ جموں کشمیر ریاست کو یونین ٹیریٹری میں بدلنے کی “غلطی” کے لئے کون ذمہ دار ہے۔کھرگے نے زور دے کر کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ اپنے حقوق کے تحفظ اور حقیقی ترقی اور مکمل ریاست کے نئے دور کا آغاز کرنے کے لیے بے چین ہیں۔ایکس پر ایک پوسٹ میں، کھرگے نے کہا،چونکہ 24 اسمبلی حلقوں میں ووٹنگ کا پہلا مرحلہ شروع ہو چکا ہے،اس لئے ہم ہر ایک سے اپنے جمہوری حق کا استعمال کرنے اور بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے ہیں۔
کانگریس صدر نے کہا کہ ہر ایک ووٹ میں مستقبل کو تشکیل دینے اور امن، استحکام، انصاف، ترقی اور اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کی طاقت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب سے، خاص طور پر پہلی بار ووٹ دینے والوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس اہم الیکشن میں حصہ لیں اور تبدیلی کے لیے حصہ داربنیں۔کھرگے نے کہا، ’’پہلی بار کسی ریاست کو یونین ٹیریٹری میں گھٹا کر بدل دیا گیا، جب آپ اپنا ووٹ ڈالیں تو یاد رکھیں کہ اس دھوکہ دہی کے لیے کون ذمہ دار ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ہم متحد ہوں اور جموں و کشمیر کے لیے ایک روشن مستقبل کی تشکیل کریں، جہاں تمام شہریوں کی آواز سنی جاتی ہو۔
راہل گاندھی کی عوام سے اپیل
وہیں دوسری جانب جموں کشمیر میں جاری ووٹنگ کے دوران لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کیا ہےجس میں وہ جموں کشمیر کی عوام سے مخاطب ہیں ۔انہوں نے اپنے پوسٹ میں لکھا کہ جموں کشمیر کے میرے بھائیوں اور بہنوں ،آج یوٹی میں پہلے فیز کی ووٹنگ ہورہی ہے،ملک کی تاریخ میں پہلی بار کسی ریاست کا درجہ چھین کر اسے یوٹی بنایا گیا، یہ آپ سب کے آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے، جموں و کشمیر کی توہین ہے۔
راہل گاندھی نے مزید لکھا کہ انڈیا کو دیا گیا آپ کا ایک ایک ووٹ آپ کے حقوق کو واپس لوٹائے گا۔روزگار کی بہار لائے گا،خواتین کو مضبوط کرے گا،آپ کو ‘ناانصافی کے دور’ سے نکالے گا اورجموں و کشمیر کو پھر سے خوشحال بنائے گا۔راہل گاندھی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آج بڑی تعداد میں اپنے گھروں سے باہر نکلیں اور اپنے جمہوری حق کا استعمال کریں، انڈیا کو ووٹ دیں۔
این سی کو بڑی تعداد میں ووٹ مل رہے ہیں – عمر عبداللہ
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا، “ہم چاہتے ہیں کہ لوگ انتخابات میں حصہ لیں۔ نیشنل کانفرنس کو ہر علاقے میں بھاری تعداد میں ووٹ مل رہے ہیں اور ہم کامیابی کے لیے پرامید ہیں۔ اس الیکشن میں بہت سے مسائل ہیں، لوگ اپنے گھروں سے باہر آئیں۔ اور اپنے ووٹ کا استعمال سمجھداری سے کریں۔
بھارت ایکسپریس۔
اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…
پورنیہ کے ایس پی کارتیکیہ شرما نے گرفتار ملزم کے بارے میں مزید کہا کہ…
کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…
اس سے قبل 15 اکتوبر کو مغربی جکارتہ میں درجنوں گھروں میں آگ لگنے سے…
ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان میں…