قومی

Kharge, Rahul not invited to Putin banquet- Congress: راہل گاندھی کو صدارتی ڈنر پارٹی میں نہیں کیا گیا مدعو ، 37 ملکی سربراہان بھارت آئے، صرف 4 سے ملاقات، کانگریس کا بڑا الزام

لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی اور مرکزی حکومت کے درمیان تناؤ ایک بار پھر بڑھ گیا ہے۔ کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ حال ہی میں راشٹرپتی بھون میں منعقد ہونے والی ڈنر پارٹی میں بھی راہل گاندھی کو مدعو نہیں کیا گیا۔ پارٹی کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں ہے، اس سے قبل بھی حکومت کی جانب سے راہل گاندھی کے ساتھ اسی طرح کا برتاؤ کیا جاتا رہا ہے۔ کانگریس ذرائع کا کہنا ہے کہ چلی کے صدر کے اعزاز میں ہونے والے صدارتی ڈنر میں بھی راہل گاندھی کو دعوت نہیں دی گئی، حالانکہ وہ ایوانِ زیریں میں قائد حزب اختلاف ہیں۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف اپوزیشن بلکہ جمہوری اقدار کی بھی توہین ہے۔
روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے اعزاز میں جمعہ کی رات راشٹرپتی بھون میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور پارٹی صدر ملکارجن کھرگے کو مدعو نہیں کیا گیا تھا۔ کانگریس ایم پی ششی تھرور کو مدعو کیا گیا تھا۔
اس سے قبل جمعہ کی شام جب پی ٹی آئی نے ششی تھرور سے راہل اور کھرگے کو دعوت نہ دیے جانے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا، “میں دعوت ناموں کی بنیاد نہیں جانتا، لیکن میں اس تقریب میں ضرور شرکت کروں گا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  اپوزیشن رہنماؤں کو مدعو نہ کرنا درست نہیں ہے۔”

حکومت غیر ملکی رہنماؤں سے ملاقات بھی نہیں کرنے دیتی: کانگریس

کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ صرف ڈنر کی بات نہیں، حکومت راہل گاندھی کو غیر ملکی رہنماؤں سے ملاقات کرنے سے بھی روکتی ہے۔ کانگریس کے مطابق اب تک 37 ممالک کے سربراہان بھارت آئے ہیں، لیکن ان میں سے صرف 4 سے راہل گاندھی کی ملاقات کرائی گئی۔ پارٹی اس معاملے پر بڑے پیمانے پر حکومت کے خلاف تحریک چلانے کی تیاری میں ہے۔

راہل کے الزام پر وزارت خارجہ کا جواب

اس سے قبل راہل گاندھی نے کہا تھا کہ مودی حکومت نہیں چاہتی کہ غیر ملکی رہنما اپوزیشن لیڈر سے ملیں۔ ان کے بیان کے بعد وزارت خارجہ نے ایک فہرست جاری کی تھی، جس میں راہل گاندھی کی غیر ملکی رہنماؤں سے ہوئی ملاقاتوں کی تفصیلات شامل تھیں۔
اب کانگریس نے نیا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ صدارتی ڈنر میں دعوت نہ دینا حکومت کی جانبداری کا ثبوت ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Ghulam Nabi Azad: سی ای سی گیانیش کمار پر غلام نبی آزاد کا بیان، اپوزیشن کا دوبارہ انتخابات کا مطالبہ غلط نہیں

غلام نبی آزاد نے کہا کہ اس بار دو الیکشن کمشنروں نے چیف الیکشن کمشنر…

8 minutes ago

Russia support India in UN: بہت ہو چکے مغربی ممالک، روس نے اقوام متحدہ میں بھارت کی ویٹو پاور کی کردی حمایت

روس کے علاوہ کئی دیگر ممالک نے بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

54 minutes ago

Ganga Expressway Fully Operational: گنگا ایکسپریس وے مکمل طور پر فعال، اناؤ میں ایک ریمپ کے علاوہ کہیں پانی جمع نہیں

موجودہ بارش معمول کی بارش نہیں ہے۔ شدید بارش کے باعث کئی مقامات پر عام…

2 hours ago

Flood situation continues to be grim in Odisha: اڈیشہ میں شدید بارش کے بعد سیلاب کا خطرہ، 70 ہزار سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل

اس دوران محصولات اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وزیر سریش پجاری نے بتایا کہ آبی ذخیرے…

2 hours ago

Rape of Female Student: پنجاب میں LPU میں طالبہ کے مبینہ ریپ پر طلبہ میں شدید غم و غصہ، رات بھر یونیورسٹی میں توڑ پھوڑ

بتایا جا رہا ہے کہ طالبات کے ہاسٹل کے قریب سے طلبہ کا احتجاج شروع…

3 hours ago