قومی

Mallikarjun Kharge: کشتواڑ میں 2 ایس پی اوز کی شہادت پر ملکارجن کھڑگے کا اظہارِ افسوس، کہا ’بہادر سپوتوں کی قربانی کیا سلام‘

نئی دہلی : جموں و کشمیر: کشتواڑ ضلع میں بدھ کے روز سے لاپتہ 2 خصوصی پولیس افسران (ایس پی اوز) کی گولیاں لگی لاشیں ملنے کے بعد سکیورٹی ایجنسیوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔ دونوں افسران کی لاشیں گولیوں سے چھلنی حالت میں برآمد ہوئیں۔ ان کی شہادت پر کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بہادر سپوتوں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔

ملکارجن کھڑگے نے سوشل میڈیا پر کیا کہا؟

ملکارجن کھڑگے نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کشتواڑ میں 2 بہادر خصوصی پولیس افسران کی المناک شہادت سے انہیں گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ یہ واقعہ کلگام میں سی آر پی ایف جوانوں پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے ٹھیک ایک دن بعد پیش آیا ہے۔

زخمی جوانوں کی جلد صحت یابی کی دعا

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے مزید لکھا کہ وہ اپنے بہادر سپوتوں کی ہمت، بہادری اور عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے گہری تعزیت کا اظہار کیا اور زخمی جوانوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔کھڑگے نے کہا کہ بھارت دہشت گردی کے خلاف متحد اور پرعزم ہے۔ دہشت گردی کی کوئی بھی کارروائی ملک کے دفاع، عوام کی حفاظت اور امن برقرار رکھنے کے اجتماعی عزم کو کمزور نہیں کر سکتی۔

بڑے پیمانے پر چلایا گیا تلاشی آپریشن

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، شہید ہونے والے افسران کی شناخت 57 سالہ بابی چند اور 45 سالہ رشپال کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں مقامی پولیس کے اسپیشل آپریشنز گروپ (ایس او جی) میں تعینات تھے۔ ان کے لاپتہ ہونے کے بعد پولیس اور فوج نے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی تھی۔اطلاعات کے مطابق، بدھ کے روز دونوں افسران اپنے کیمپ سے دھرنا مرواہ میں واقع فوجی چوکی کی طرف جا رہے تھے، لیکن اسی دوران لاپتہ ہو گئے۔ ابتدا میں دونوں کے موبائل فون پر رابطہ ہو رہا تھا، تاہم کچھ وقت بعد ان کے فون بند ہو گئے۔ اس کے بعد سکیورٹی ایجنسیوں کی تشویش بڑھ گئی اور ان کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا گیا۔دونوں ایس پی اوز کی لاشیں ملنے کے بعد ایک اور تشویش ناک پہلو سامنے آیا ہے۔ ان کے سروس ہتھیار بھی ابھی تک نہیں ملے ہیں، جس کے باعث سکیورٹی ایجنسیوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

US Seeks ‘Total Victory’ Against Iran: ایران کے خلاف ’مکمل فتح‘ چاہتا ہے امریکہ، ٹرمپ نے کہا- جلد ختم ہوگا تنازع

ٹرمپ نے ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے مقصد سے جاری فوجی…

1 hour ago