قومی

Amritpal Singh Arrest Operation: پاکستان میں بیٹھے خالصتانی حامی سوشل میڈیا پر پھیلا رہے ہیں افواہ، مرکز نے اٹھایا یہ بڑا قدم

Amritpal Singh News: وارث پنجاب دے کے سربراہ امرت پال سنگھ کے خلاف پنجاب پولیس کی کارروائی جاری ہے۔ اسے بھگوڑا قرار دے دیا گیا ہے۔ پورے پنجاب میں پولیس انتظامیہ کے لئے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ وہیں اب پنجاب پولیس اور مرکزی ایجنسیوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ پاکستان سے سوشل میڈیا پر بھیجی جا رہی جھوٹی جانکاریوں پر یقین نہ کریں۔ فیک آئیڈیز سے پاکستان میں بیٹھے خالصتانی پنجاب کے لوگوں کو اس طرح کی پوسٹ سے گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پنجاب حکومت نے پھر واضح کیا ہے کہ امرت پال سنگھ ابھی گرفتار نہیں ہوا ہے۔ فی الحال ریاست میں حالات معمول پر ہیں۔

انٹرنیٹ اور سرکاری بس سروس بند

ایک طرف امرت پال سنگھ کی گرفتاری سے متعلق آپریشن چلا رکھا ہے۔ تو وہیں دوسری طرف ہفتہ کے روز شام سے اتوار دوپہر 12 بجے کے لئے انٹرنیٹ سروس بھی بند کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ دو دن کے لئے پنجاب کی سرکاری بس سروس کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ سرکاری احکامات کے مطابق، پیر اور منگل کو پنبس کی کوئی بس نہیں چلے گی۔ امرت پال حامیوں کے ذریعہ توڑ پھوڑ کے خدشہ کو دیکھتے ہوئے بسوں کو بند کردیا گیا ہے۔

امت شاہ سے ملاقات کے ایکشن میں پنجاب کے وزیراعلیٰ

مرکزی ایجنسیوں اور اپوزیشن جماعتوں کے ذریعہ مسلسل پنجاب حکومت پر دباؤ بنایا جا رہا تھا کہ اجنالا تشدد کے ملزمین پر کارروائی کی جائے، جس کو لے کر پنجاب کے لاء اینڈ آرڈر پر سوال اٹھائے جا رہے تھے۔ اسی درمیان پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی تھی، جس کے بعد مسلسل پنجاب حکومت کے ذریعہ امرت پال پر کارروائی کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔ آخر کار ہفتہ کے روزحکمت عملی کے تحت پنجاب پولیس نے امرت پال سنگھ پر شکنجہ کسنے کی تیاری ہے۔ وہیں اب پورے سانحہ سے متعلق مرکزی وزارت داخلہ پنجاب حکومت کے رابطے میں ہے۔

   -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Himachal Pradesh Sanjoli Masjid: احتجاجی مظاہرہ کے بعد سنجولی مسجد کی تین منزل کو منہدم کرنے کا عدالت نے دیا حکم

شملہ ضلع عدالت کے ذریعہ سنجولی میں مسجد کی مبینہ غیرقانی تعمیرات کو منہدم کرنے…

1 hour ago

Delhi Riots 2020:دہلی فسادات سازش کیس: ککڑڈوما عدالت نے ملزمین کو کیا خبردار ، کہا- غیر ضروری تاخیر نا مناسب

ککڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپئی نے یہ بھی کہا کہ ملزم کی…

3 hours ago

Haryana Election 2024: شام 5 بجے تک ہریانہ میں 61 فیصد ہوئی ووٹنگ، جانئے کس ضلع میں ہوئی سب سے زیادہ ووٹنگ

ہریانہ میں پہلی بار 5 بڑی سیاسی جماعتیں کانگریس، بی جے پی، جننائک جنتا پارٹی…

6 hours ago