قومی

Pro-Khalistan Graffiti in Dharamsala: کرکٹ ورلڈ کپ میچوں سے قبل خالصتانی حامیوں کا دھرم شالہ میں مذموم حرکت، دیوار پر لکھا- خالصتان زندہ باد، تحقیقات شروع

Pro-Khalistan Graffiti in Dharamsala: ہماچل پردیش کے دھرم شالہ میں خالصتان کے حامیوں کی مذموم سرگرمیاں دیکھی گئیں۔ ہماچل پردیش کے ضلع کانگڑا کے دھرم شالہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ (ورلڈ کپ 2023) کے میچوں سے قبل خالصتان کے حامیوں نے دیوار پر خالصتان زندہ باد کے نعرے لکھے۔ اسپرے پینٹ کے ذریعے لکھے گئے یہ نعرے ایک سرکاری محکمے کے دفتر کی دیواروں پر لکھے گئے تھے۔

پولیس نے مٹایا نعرہ

آپ کو بتاتے چلیں کہ 7 اکتوبر سے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم دھرم شالہ میں شروع ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ میچوں کے لیے غیر ملکی ٹیموں اور کرکٹ شائقین کی آمد کا سلسلہ دھرم شالہ میں شروع ہو گیا ہے۔ ایسے میں ورلڈ کپ کے میچوں سے عین قبل خالصتان کے حامیوں کی یہ حرکتیں ظاہر کرتی ہیں کہ وہ ایک بار پھر سرگرم ہو گئے ہیں۔ دھرم شالہ پولیس نے خالصتان کے حامیوں کی اس مذموم حرکت پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ دیواروں پر لکھا ہوا یہ نعرہ اعلیٰ پولیس افسران کی موجودگی میں مٹا دیا گیا۔ کانگڑا ضلع کے دھرم شالہ میں سرکاری دفتر کے باہر خالصتان کی تصویریں دیکھی گئیں۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نعرے کو ہٹانے کے لیے دیوار کو پینٹ کرایا، دھرم شالہ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

 

کالے رنگ میں لکھا تھا نعرہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ شر پسندوں نے دھرم شالہ میں جل شکتی محکمہ کے دفتر کی دیواروں پر سیاہ اسپرے پینٹ سے خالصتان زندہ باد کا نعرہ تحریر کیا۔ دیوار پر لکھے اس نعرے کی اطلاع ایک مقامی شخص نے پولیس کو دی۔ جس کے بعد ضلع کے ایس پی ویر بہادر اور ایس پی ہتیش لکھن پال دھرم شالہ تھانے کی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے۔ جس کے بعد اس نعرے کو مٹا دیا گیا اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی۔

پولیس نے شرپسند عناصر کی نشاندہی کے لیے محکموں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کو بھی چیک کرنا شروع کر دیا ہے۔ کچھ شر پسند عناصر کی جانب سے تپوون میں واقع اسمبلی کمپلیکس کی دیواروں پر خالصتانی کی حمایت میں نعرے بھی لکھے گئے۔ اس کے علاوہ وہاں ایک جھنڈا بھی لگایا گیا۔ اس معاملے میں کچھ لوگوں کو حراست میں بھی لیا گیا تھا۔ ورلڈ کپ کے میچوں سے عین قبل اس طرح کے ایک واقعے نے نہ صرف پولیس انتظامیہ بلکہ ملک کے سیکورٹی اداروں کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Maharasthra MLC Election Result: بی جے پی کو جھٹکا، ناگپور گریجویٹ سیٹ پر کانگریس کی جیت، ابھیجیت ونجاری پھر بنے ایم ایل سی

ابھیجیت ونجاری نے 2020 میں مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کے امیدوار کے طور…

11 minutes ago

Heavy Rainfall Alert: ملک کی 23 ریاستوں میں بارش اور آندھی کا الرٹ، 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں ہوائیں

مانسون کی واپسی کے فوراً بعد محکمہ موسمیات (IMD) کے حوالے سے شدید طوفان، بارش…

43 minutes ago

A Vision for Mumbai’s Future Gateway: ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی ازسرنو تعمیر، 60 سال پرانی عمارت کی جگہ بنے گا جدید ’گیٹ وے‘

دسمبر 2030 تک نیا ٹرمینل تیار کرنے کا منصوبہ، سالانہ 2 کروڑ مسافروں کو سنبھالنے…

10 hours ago