قومی

Former Rajya Sabha member Shahid Siddiqui’s speech in Bazm-e Sahafat: ’’اردو کے صحافی نہیں، بلکہ آزاد صحافت کے علامت بن چکے ہیں مولوی محمد باقر…‘‘، بھارت ایکسپریس اردو کے ’بزمِ صحت‘ میں راجیہ سبھا کے سابق رکن شاہد صدیقی کا کلیدی خطبہ

نئی دہلی: بھارت ایکسپریس اردو کی جانب دہلی کے انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر میں منگل (16 ستمبر) کی شام اردو کے ممتاز صحافی مولوی محمد باقر کی یاد میں ایک شاندار تقریب ’بزمِ صحت‘ کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں سابق وزیر خارجہ اور انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے صدر سلمان خورشید، قومی اقلیتی تعلیمی ادارہ کمیشن (این سی ایم ای آئی) کے قائم مقام چیئرمین پروفیسر (ڈاکٹر) شاہد اختر، جامعہ ہمدرد کے رجسٹرار کرنل طاہر مصطفیٰ, سینئر بی جے پی لیڈر اور ایم پی جگدمبیکا پال اور راجیہ سبھا کے سابق رکن اور سینئر صحافی شاہد صدیقی سمیت کئی بڑی شخصیت شامل ہوئیں۔ اس موقع پر شاہد صدیقی نے بھارت ایکسپریس کو مولوی محمد باقر کی یاد میں تقریب منعقد کرنے کے لیے مبارکباد پیش کی۔

 

آزاد صحافت کے علامت بن چکے ہیں مولوی محمد باقر

انہوں نے مولوی محمد باقر کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ اردو کے صحافی نہیں بلکہ آزاد صحافت کے علامت بن چکے ہیں۔ دنیا میں اگر آزاد صحافت کی بات ہوگی، بنیادی مقاصد کی بات ہوگی، ایک صحافی کی ذمہ داریوں کی بات ہوگی تو مولوی محمد باقر ایک ایسی علامت بن کر ابھریں گے جن کی شخصیت میں ایک صحافی کی جو تمام خوبیاں ہونی چاہئے، وہ آکے مکمل ہو جاتی ہیں۔ انہوں کہا کہ ایک صحافی کے قلم سے جو جنگ آزادی کی بنیاد پڑی تھی، وہ اردو صحافت کے ذریعہ لڑی گئی۔ ہندوستان میں کوئی دوسری زبان نہیں تھی جو پورے ملک کو جوڑتی ہو، کشمیر سے لے کر کنیاکماری تک تمل ناڈو کے وانیمباڑی اور آمبور تک اگر کوئی زبان تھی، جس میں لالہ لاجپت رائے اپنی بات کہنا چاہتے تھے، سردار بھگت سنگھ اپنی بات کہنا چاہتے تھے تو کس زبان کے ذریعہ کہتے تھے، انگریزی کے ذریعہ نہیں، یہ کہتے ہیں لنگاوا فرینکا انگریزی تھی نہیں، لنگاوا فرینکا کل بھی اردو تھی آج بھی اردو ہے اور اس کے ذریعہ آزادی کی تحریک بنی، پنپی اور آگے بڑھی اور نتیجہ یہ ہوا کہ ہندوستان میں سب کو متحد کیا اور یہی وجہ تھی کہ مولانا ابوالکلام آزاد کا ’الہلال‘ اور ’البلاغ‘ یا مولانا محمد علی جوہر کا ’کامریڈ‘ اور دوسرے اخبار جو نکلے اردو کے، انہوں نے جنگ آزادی کا جوش و جذبہ بھرا، کیونکہ انگریزی اور ہندی کے صحافی چاٹوکار تھے کل بھی آج بھی، وہ حکومت وقت کے گود میں کل بھی تھے آج بھی ہیں۔ یہ اردو صحافی تھا جو لڑائی لڑ رہا تھا اور یہ مولوی محمد باقر نے جو بنیاد رکھی تھی اپنے خون سے، اپنے لہو سے، یہ اس کا نتیجہ تھی۔

آزاد ہندوستان میں اردو کے صحافیوں کا زبردست کردار

راجیہ سبھا کے سابق رکن نے آزادی کے بعد اردو صحافت کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا، ’’آزاد ہندوستان میں بھی اردو کے صحافیوں کا زبردست کردار ہے ہندوستان کو بنانے میں، ہندوستان کی تعمیر میں۔ آزادی کے بعد بھی اردو کے صحافیوں سے ضمانت طلب کی گئی۔ پہلا اردو اخبار، جس سے ضمانت طلب کی گئی اور اخبار بند ہوا ضمانت کی وجہ سے، وہ نئی دنیا اخبار تھا۔‘‘ انہوں کہا کہ یہ مت سمجھئے کہ جنگ جو 15 اگست 1947 کو ختم ہوگئی، بند ہو گئی، اس کے بعد بھی جاری تھی، جاری ہے۔ اور یہ جنگ اردو اخبارات نے لڑی۔

اردو اخبارات میں ایک آدمی چار لوگوں کا کرتا ہے کام

سینئر صحافی شاہد صدیقی نے اردو کے صحافیوں سے کہا کہ دوسری زبانوں کے صحافیوں کے مقابلے آپ زیادہ محنت کرتے ہیں، زیادہ بہتر صحافت کرتے ہیں، زیادہ مشکل حالات میں کرتے ہیں زیادہ پریشانیوں میں کرتے ہیں، کم وسائل کے ساتھ کرتے ہیں۔ دوسری زبانوں کے مقابلے آپ بہتر صحافت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ احساس کمتری کا شکار ہیں، اردو صحافت کو نیچا دیکھتے ہیں، اردو صحافی کو نیچا دیکھتے ہیں، اردو صحافت کا مذاق اڑاتے ہیں، لیکن وہ یہ نہیں جانتے ہیں کہ اردو صحافی کن دقتوں کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ اردو اخبارات کے جو مالکان ہیں ان کو میں جانتا ہوں۔ اس مالک کو بھی کتنے صعوبتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، کتنی اس کو جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔ اردو اخبارات میں ایک ایک آدمی چار چار لوگوں کا کام کرتا ہے، جہاں جو کام دوسری زبانوں میں چار آدمی کرتے ہیں اردو اخبارات میں وہ ایک آدمی اکیلے کرتا ہے اور پریشر لیتا ہے۔ اس کے باوجود بہترین صحافت کرتا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

G20 Voice Of Global: عالمی سطح پر ’سوراج‘: گلوبل ساؤتھ کی آواز بن کر کیسے ابھرا بھارت؟ جی 20 سے وائس سربراہی اجلاس تک مکمل تجزیہ

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت نے ’تزویراتی خودمختاری‘ اور ’سوراج‘ کے تصور…

28 minutes ago

Trade in Local Currencies: ڈالر کا دباؤ ختم اور مقامی کرنسی میں تجارت، برکس سربراہی اجلاس میں بھارت کی قیادت میں بنا نیا عالمی روڈمیپ

برکس (BRICS) کی 18ویں سربراہی کانفرنس میں، بھارت نے ایران اور متحدہ عرب امارات کے…

1 hour ago

Women Rights International Law: نصف آبادی، مکمل شناخت: کیا خواتین کو باہر رکھ کر طالبان کو جائز حکومت مانا جا سکتا ہے؟

افغانستان میں طالبان کے دور حکومت میں خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم، روزگار اور عوامی…

1 hour ago

Rajbhar’s Sharp Reaction: اکھلیش یادو کے بیان پر راج بھر کا سخت ردعمل، کہا -ہمت ہے تو مسلم وزیر اعلیٰ بنانے کا کریں اعلان

اکھلیش یادو کے یونیفارم سول کوڈ والے بیان پر سیاسی ہنگامہ مچا ہوا ہے، اوم…

2 hours ago

Trump 100 Percent Tariff: امریکی 100 فیصد ٹیرف کی دھمکی کے بیچ بھارت کا دوٹوک پیغام، توانائی پالیسی پر نہیں بدلے گا مؤقف

اب سب کی نظریں امریکی ایوانِ نمائندگان میں ہونے والی ووٹنگ پر ہیں۔ اس کے…

2 hours ago

Cow Theft Suspicion Mob Lynching: گائے چوری کے شبہ میں نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل، کرنی سینا کاعہدیدار گرفتار، کئی ملزم فرار

مدھیہ پردیش کے اندور میں گائے چوری کے شبہ میں ایک نوجوان چندر لوہار کے…

2 hours ago