قومی

Arif Mohammed Khan Security: کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان کوملی زیڈ پلس سیکیورٹی،ایس ایف آئی کے کارکنان نے کیا تھا احتجاج

حکومت کے ساتھ جاری تعطل کے درمیان مرکزی وزارت داخلہ نے کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان کی سیکورٹی بڑھا کر ‘زیڈ پلس’ زمرے میں کر دی ہے۔ راج بھون نے ہفتہ کو یہ جانکاری دی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے راج بھون نے لکھا کہ عارف خان اور راج بھون کو سی آر پی ایف اہلکاروں کی ‘زیڈ پلس’ سیکیورٹی دی گئی ہے۔ مرکزی وزارت داخلہ نے کیرالہ راج بھون کو مطلع کیا ہے کہ گورنر اور راج بھون کی سیکورٹی کو بڑھا کر ‘زیڈ پلس’ زمرے میں کر دیا گیا ہے۔

ایس ایف آئی نے گورنر کے خلاف مظاہرہ کیا تھا

وزارت داخلہ نے یہ فیصلہ کیرالہ کے کولم ضلع میں ہفتہ کو گورنر عارف محمد خان کے خلاف ‘اسٹوڈنٹ فیڈریشن آف انڈیا’ ایس ایف آئی کے کارکنوں کے احتجاج کے بعد لیا ہے۔وہ اپنی گاڑی سے باہر آئے اور مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ایک دکان کے سامنے بیٹھ گئے۔عارف  محمد خان نے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین پر “ریاست میں انارکی کو فروغ دینے” کا الزام لگایا۔

گورنر عارف محمد خان ایم سی روڈ پر ایک دکان سے کرسی لے کر وہاں بیٹھ گئے اور مظاہرین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں گورنر عارف محمد خان سخت ناراض دکھائی دے رہے ہیں۔ اس دوران گورنر کو پولیس والوں سے سخت لہجے میں بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ موقع پر پولیس کے علاوہ دیگر افسران اور مقامی لوگ بڑی تعداد میں جمع تھے۔ گورنر ایک تقریب کے لیے کوٹراکارا جا رہے تھے جب ریاست میں حکمراں مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی-ایم) کے طلبہ ونگ اسٹوڈنٹ فیڈریشن آف انڈیا کے کئی ارکان نے راستے میں سیاہ جھنڈے دکھا کر احتجاج شروع کردیا۔

حکومت اور گورنر کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ عارف محمد خان اور بائیں بازو کی حکومت کے درمیان ریاست کی یونیورسٹیوں کے کام کاج اور اسمبلی سے منظور کیے گئے کچھ بلوں پر گورنر کے دستخط نہ کرنے سمیت کئی معاملات پر تناؤ کی صورتحال ہے۔ کیرالہ میں حکمراں بائیں محاذ کی حکومت اور عارف خان کے درمیان جاری کشیدگی کے درمیان، گورنر نے جمعرات کو اسمبلی میں اپنا خطاب صرف آخری پیراگراف پڑھ کر ختم کیا، اس طرح حکومت سے ان کی ناراضگی کا اشارہ ملتا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

5 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

7 hours ago